دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہم اپنی جدوجہد سے اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گئے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے،حکومت کا ڈر عوام کے سامنے ہے،

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  ملک میں نئے انتخابات بہت ضروری ہیں،ہم ظلم سے لڑتے آئے ہیں ظلم سے لڑتے رہیں گئے،ہم اپنی جدوجہد سے اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پردباوَ ڈالا جارہا ہے،ہم دباوَ کا شکار نہیں ہوں گے،کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری احتجاج ہمارا حق ہے،پہلی بار کوئی حکومت خود وفاق کو لاک ڈاوَن کرنے جارہی ہے،عوام نااہل حکومت کوگھربھیجناچاہتےہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے،حکومت کا ڈر عوام کے سامنے ہے،وزیراعظم عمران خان کو تھوڑی ہمت پکڑنی چاہیے،وزیراعظم کوہر جلسے سے نہیں ڈرنا چاہیے،حکومت کو آزادی مارچ کی اجازت دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری اور پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا،ہم پارلیمان سے حکومت کےخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

بلاول نے کہا عدالتی حکم تھا کہ آصف علی زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق اسپتال منتقل کیا جائے، جیل انتظامیہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں کررہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرداری صاحب کو فی الفور اسپتال منتقل کیا جائے ۔

About The Author