دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان یو نیورسٹی ویڈیو اسکینڈل:وائس چانسلر اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا

بلوچستان یونیورسٹی میں ہراسمنٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ : بلوچستان یو نیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کے بعد طلبہ اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے وائس چانسلر اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔

جامعہ بلوچستان کے طلبہ نے خبردار کیا ہے کہ گرفتاری سے قبل احتجاج ختم نہیں کر یں گے –

کوئٹہ میں  بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل کے خلاف طلبہ اور سیاسی تنظیموں کے حوالے سے احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے یونیورسٹی لاء کالج کے طلبہ  نے احتجاجی مظاہر ہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ وی سی کو باعزت بری کرنے سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

احتجاجی مظاہرین نے پریس کلب کےسا منے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ،خواتین کی عزت و احتٓرام کے حوالے سے نعرے درج تھے ،احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے وی سی کی دستربرداری کا اعلان تو کر دیا ،مگر وہ اب تک  اپنے ساتھیوں  کےساتھ یونیورسٹی میں موجود ہیں جنہیں حکومت جلد از جلد گرفتار کرے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل، انکوائری مکمل ہونے تک وائس چانسلراپنے عہدے سے دستبردار

واضح رہے کہ  بلوچستان یونیورسٹی میں ہراسمنٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یونیورسٹی  وڈیو اسکینڈل میں ابھی تک وفاقی ادارہ تحقیقات کر رہاہے ،جسکے لیے حکومت بلوچستان نے بھی کمیٹی قائم کردی  ہےجو 27 تاریخ کو اسکینڈل میں ملو ث افراد کے خلاف رپورٹ پیش کریگی۔

About The Author