دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ، روجھان ،جام پوراورارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

روجھان (ضامن حسین بکھر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ، ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک، سردار علی رضا خان دریشک کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے روجھان کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں ہر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ع

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی پنجاب سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ۔ملاقات میں روجھان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر گفتگو اور روجھان میں امن وامان کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے اور ابوظہبی کے تعاون سے بنائی جانے والی پل کو چالو کرنے کے لئے اپروچ روڈ کی جلد تعمیر روجھان میں نہری پانی کا کوٹہ بڑھنے اور ڈیرہ غازی خان تا کشمور انڈس ہائی وے کو ون وے تعمیر کرنے پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے روجھان اور حلقہ این اے 195 کے مقامی نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتوں میں بھرتی کرنے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سردار ریاض محمود مزاری کو روجھان میں امن وامان سمیت دیگر درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی اس ملاقات میں بزورگ رہنما ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک سردار علی رضا خان دریشک سردار شباب ہاشم مزاری ملاقات میں شامل ہیں۔


راجن پور:حکومت پنجاب عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ہیپاٹائٹس فری پنجاب پروگرام کے تحت” انسدادہیپا ٹائٹس خصوصی مہم“ کا کیمپ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راجن پور میں لگا دیا گیا ہے۔ یہ مہم 21اکتوبر سے 25 اکتوبر 2019 تک جاری رہے گی۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں لگائے گئے انسداد ہیپا ٹائٹس کی خصوصی مہم کے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی نے بتایا کہ انسداد ہیپاٹائٹس کی خصوصی مہم کے دوران مفت سکریننگ ،مفت ویکسی نیشن اور مفت علاج کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 0800-99000 جاری کر دیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کوسکریننگ کے دوران کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کے تمام مراحل کا جائزہ لیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال راجن پور ڈاکٹر عبداللہ جلبانی بھی موجود تھے۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)۔ ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی اور تھانہ مزاری گوٹھ  کا وزٹ کیا ۔

راجن پور میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او احسن سیف اللہ نے امروز تھانہ مزاری گوٹھ اور بین الصوبائی پنجاب پولیس کی  چیک پوسٹ شاہ والی کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے جوانوں کو ڈیوٹی پر موجود پایا اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت کی اور بین الصوبائی پنجاب پولیس چیک پوسٹ شاہ والی کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی روجھان سرکل کیوان کریم عباسی، بین الصوبائی چیک پوسٹ کے انچارج اور تھانہ مزاری گوٹھ کے ایس ایچ او عبدالرحمن بھٹی اور پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری سیکورٹی کی صورت میں ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ تھے تھوڑی دیر بعد ڈی پی او راجن پور تھانہ بنگلہ اچھا کا جائزہ لینے کے لئے روانہ ہو گئے۔

نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کی دو رکنی ٹیم کے ارکان مزمل نور راجپوت روجھان کے جیو نیوز کے رپورٹر اور تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان ضامن حسین بکھر کوریج کے لئے پنجاب کی بین الصوبائی چیک پوسٹ پر موجود رہے ۔


روجھان :  پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما صدر خواتین ونگ جنوبی پنجاب ایم پی اے  محترمہ  شازیہ عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری ،اور معیشت کی حجم میں کمی اور عوام سے رابطہ مہم کے سلسلہ میں چیرمین پیلز پارٹی بلاول بھٹو نے کیمپن شروع کی ہے جس کے سلسلہ میں جام پور میں خواتین کنونشین کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پیلپز پارٹی کے جیلے ،عہدادار ،ورکر ،یوتھ ،پی ایل ایف ،خواتین ونگ کی ہزاروں خواتین شرکت کرینگے جس میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو عوام سے خطاب کرینگے اور بعد میں پیپلز پارٹی کے عہداروں اور ورکروں سے ملاقات کرینگے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری اور معیشت کے کم ہوتے حجم میں پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی مشکلات کا  اندازہ ہے اور عوام کی خاطر پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو سڑکوں پر عوام کے شانہ بشانہ ہونگے انھوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کی محرومی کے لیے آواز بلند کرنے دس روزہ دورے پر جنوبی پنجاب آرہے ہیں اور نو نومبر کو جام پور اسٹیڈم میں جلسہ عام سے خطاب  کرینگے جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری ،اور معیشت کا کم ہوتا ہوا حجم پر کے ایشو پر آواز بلند کی جائے گئ یہ باتیں پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما ایم پی اے محترمہ شازیہ عابد نے پیپلز پارٹی روجھان کے نئے دفتر کے افتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما ایم پی اے شازیہ عابد نے پیپلز پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا  اس موقع پر انکے ہمراہ ملک احسان عمران ،ممبر پنجاب کونسل ،ملک عابد حسین مرکزی راہنما پی ایل ایف ،سطین حیدر پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر 293 ,مقامی پیپلز پارٹی عہداران  معراج خان مزاری ،نجف خان مزاری ،ڈاکٹر اعجاز احمد ،الہی بخش مزاری بڑی مونچھ والے ،اکرم علی دشتی ،علی بخش دشتی ،ملک ہڑ  خان اور دیگر افراد موجود تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما ایم پی اے شازیہ عابد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی اخلاقی ،سماجی سپورٹ کرتے ہیں اور انکے ورکروں کو مارچ میں شرکت کے حوالے سے سپورٹ کیا جائے گا مگر ملکی سیاست میں مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرینگے انھوں نے مذید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری خورشید شاہ ،فریال تالپور سمیت پیلز پارٹی راہنماوں پر مقدمات ناجائز اور سیاسی ہیں جن کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے لیے قربانیاں دی ہیں جس کی تاریخ گواہ ہے۔


جامپور: ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر راجن پور تہمینہ دلشاد کورائی اور دیگر مقررین ڈاکٹر راشد اقبال چوھدری، ڈاکٹر ابو عبیدہ کاظمی، ڈاکٹر غلام قاسم خان مستوئی، میاں اصغر حیات اور صدر نیلاب آفتاب مستوئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چار کروڑ کے لگ بھگ افراد غزائی قلت کا شکار ہیں۔

غربت کے خاتمےاور ملکوں کی ترقی کے عالمی معاھدہ کے 17 اھداف میں شامل دوسرا بڑا ہدف خوراک کی کمی کو دورکرنا ھے وہ سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اھتمام عالمی یوم خوراک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر خطاب کر رھے تھے

آفتاب نواز
آفتاب نواز مستوئی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ھر 9افراد کے بعد ایک شخص غزائی کمی کا شکار ھے معاشرے میں آگاھی دینے کیلیے ھم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ھو گا انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کی نشو ونما کیلیے اور اچھی صحت کیلیے ماں کا دودھ ضروری ھے ۔

اسی طرح چھوٹے بچوں کو بازاری اشیاء کھلانے اور بازاری جوسز کے استعمال سے بچائیں او ر کھانے پینے کی اشیاء گھر میں تیار کر کے دیں اسی طرح گلے سڑے پھل باسی سبزیاں استعمال کرنے سے گریز کریں۔

مقررین نے اد بات پر زور دیاکہ سرمائے کی بچت کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین صحت کیلیئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جائے بعد ازاں اس سلسلے میں واک بھی کی ڳئی۔

About The Author