دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور اس کے ارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

ڈیرہ غازیخان: ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بندوبست کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے. تحصیل کوہ سلیمان میں بندوبست کی تکمیل کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں. انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے قانون کے مطابق سیٹلمنٹ کی جائے. کسی کو جائیداد سے محروم کرنے اور غلط ریکارڈ مرتب کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. دریں اثنا ڈسٹرکٹ، تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ممبر کنسالیڈیشن بور ڈ آف ریونیو احمد علی کمبوہ نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی جانچ پڑتال کی جائے. تمام محکمے الرٹ رہیں. ضروری مشینری کو فنکشنل رکھنے کے ساتھ ہسپتالو ں میں ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے. اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازیخان: کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ر یاض ملک نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ کے بلدیاتی اداروں کی حد بندی سے متعلق موصول شدہ اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کی. پہلے روز تحصیل کوٹ ادو کی 29او رتحصیل جتوئی کی 42درخواستیں سماعت کی گئیں.22اکتوبر کو تحصیل مظفرگڑھ اور علی پور تحصیل سے متعلق درخواستو ں کی سماعت ہوگی.

شیڈول کے مطابق کمشنر / ڈیمارکیشن اتھارٹی مدثرریاض ملک 25اکتوبر تک مختلف اضلاع کے حد بندیوں سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے 26اکتوبر سے یکم نومبر تک درخواستوں پر فیصلے کیے جائیں گے او رحد بندی کی حتمی فہرست دو نومبر کو جاری کی جائے گی. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفرضیاء، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو کا عملہ ریکارڈ او رنقشوں سمیت موجود تھا.


ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان وقاص رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سرکاری محکموں سے متعلق عوام کی شکایات فوری نمٹائی جائیں. وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورٹل سروس پر نمودار ہونے والے درخواستوں کونمٹا کر ڈیش بورڈ پر پیشرفت رپورٹ درج کرائی جائے.

سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عوام مسائل کے حل میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق، حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنرز عثمان جلیس اوردیگر افسران شریک تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری امو رکی انجام دہی میں سستی او رغفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی. دفاتر میں عوام اور سائلین کو عزت و تکریم دی جائے. درخواستوں پر حل طلب مسائل فوری حل کیے جائیں بہتر رہنمائی سے عوام کے بیشتر مسائل موقع پر حل ہو سکتے ہیں. اجلا س میں وزیر اعلی پورٹل سروس پر درج درخواستوں کا جائزہ لینے کے ساتھ احکامات جاری کیے گئے.


ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے ڈپٹی کمشنر آفس میں سائلین کے مسائل سنے اور درخواستو ں پر احکامات جاری کیے. انہوں نے سائلین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر متعلقہ محکمو ں سے جواب طلب کر لیا.

سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں. سائلین کی درخواستو ں پر متعلقہ محکموں سے فوری کارروائی کے ساتھ رپورٹ طلب کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان: ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر میں ورلڈ پولیو ڈے 24 اکتوبر کو منایا جائیگا۔ضلع میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر یونین کونسل سطح پر سیمینار،واک اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے.24 اکتوبر کو میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں دس بجے دن آگاہی سیمینار منعقد ہوگا۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ دن منانے کا مقصد عوام میں آگاہی اور مرض کے احساس کو بیدار کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان پولیو کے وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے حساس اضلاع میں شامل ہے۔ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو ہر مہم میں ہربار قطرے پلائے جائیں۔نسل نو کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی۔عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمارشاہ، یونیسیف کے کلیم اللہ طاہر،ضلعی بہبود آبادی ہمامہدی لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی،ذکاء الدین بزدار،قاری جمال عبد الناصر،ڈاکٹر نیاز بلوچ،وقار عزیز قیصرانی،زاہدہ نواز، ڈاکٹر اختر عباس،سید سجاد حسین نقوی اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے


ڈیرہ غازیخان: ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر 123 زخمی عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ایک کو مزید علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔تین ایمبولینس،دو فائر وہیکل اور چار موٹر بائیک ایمبولینس پر ریسکیورز نے طبی امداد فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایا کہ بلاک 45 ڈیرہ غازی خان کی دربار آل محمد میں نو،بلاک یو ڈیرہ غازی خان کی امام بارگاہ حیدریہ میں 61 اور امام بارگاہ سجادیہ تونسہ میں 53 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان:حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب انٹر ڈویژن اوپن والی بال چیمپئین شپ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی جس میں پنجاب بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ضلع ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز 22 اکتوبر کو چار بجے شام انڈس والی بال گراونڈ سٹی پارک ڈیرہ غازی خان میں ہوں گے۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان ملک غلام مرتضی نے بتایا کہ ٹرائلز کیلئے چناؤ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ان کے علاؤہ صوفی سردار احمد خان،پروفیسر جمیل احمد،عبدالستار اور دیگر شامل ہیں۔خواہشمند کھلاڑی سپورٹس آفس اور موبائل فون نمبر 03007184371 پر رابطہ کر سکتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان: ڈی پی او اسد سرفراز نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین کے تبدیلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں پولیس ترجمان محمد کاشف نے بتایا کہ دانش علی سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان، حامد مقبول ٹرینی سب انسپکٹر تھانہ چوٹی، عمران خالد چنگوانی ٹرینی سب انسپکٹر تھانہ شاہ صدر دین سے تھانہ جھوک اترا،جاوید اقبال سب انسپکٹر کو جھوک اترا سے ایدنشنل ایس ایچ او تھانہ درراہمہ،کامران سیف ٹرینی سب انسپکٹر کو تھانہ دراہمہ سے تھانہ شاہ صدر دین، نصراللہ اللہ سب انسپکٹر کو تھانہ درخواست جمال خان سے پولیس لائن،ایس ایچ او تھانہ چوٹی سجاد حسین انسپکٹر کو تھانہ چوٹی سے پولیس لائن، جبکہ غلام شبیر سب انسپکٹر کو پولیس لائن سے تھانہ چوٹی کا انچارج تعینات کر دیا گیاہے۔


ڈیرہ غازی خان :پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا سو فیصد تعلیم فراہم کرنا دائمی و جسمانی صحت بہتر بناناہے 100فیصد روزگار کے مواقع فراہم کرنا پی ٹی آئی کا مشن ہے اس سلسلہ کی ایک کڑی کچن گارڈننگ پروگرام بھی ہے انہوں نے یہ بات پریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ کچن گارڈننگ کے حوالے سے ایک تربیت پروگرام بروز بدھ صبح ساڑھے 10بجے نجی کیئر فرید آباد ٹاور کے پاس منعقد کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں زرعی یونیورسٹی ملتان کی ٹیم کو خصوصی طور پر بلایا گیا ہے وہ ہمیں بیج اور پودے بھی فراہم کریگی اور پودے کی دیکھ بھال بارے بھی تربیت فراہم کریگی.

ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی عوام کے لیے خاص طور پر خواتین کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اس حوالے سے تربیت یافتہ ہوکر نہ صرف اپنے کچن کے بجٹ کو دباؤ سے نکال سکتی ہیں بلکہ تازہ سبزی سے اپنی خاندان کی صحت کا بھی زیادہ بہتر انداز سے خیال رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو خواتین اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتی ہے وہ میرے کلینک فرید آباد سے رابطہ کریں۔


ڈیرہ غازی خان :کے سی ظلمی کرکٹ کلب نے الحمد کرکٹ کلب کو مات دے دی، تفصیل کے مطابق کشمیر بنے گا پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ امین ٹاؤن کوٹ چھٹہ میں کھیلا گیا، الحمد کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 8 اوورز میں الحمد کرکٹ کلب نے 95رنز بنائے جبکہ حریف کے سی ظلمی کرکٹ کلب نے 7.4اوور میں اپنا ہدف مکمل کر کے فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔

مین آف دی میچ محمد شہریار عرف شیری، مین آف دی میچ ٹورنامنٹ رانا محمد یاسر رہے۔ باقی کھلاڑیوں میں بھی انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حافظ محمد طلحہ مدنی کرکٹ کمیٹی کے صدر محمد شعیب، رانا محمد یاسر، رانا محمد کاشف صدیقی، حمزہ قریشی، ذیشان قریشی، رانا محمد عامر، قاضی محمد عمر، رانا محمد اشفاق، رانا عبدالجبار قریشی بھی موجود تھے۔ محمد طلحہ مدنی نے کہا کہ جو ٹیم محنت کرتی ہے وہ کامیابی کے منازل طے کرتی ہے، محمد طلحہ مدنی نے فاتح ٹیم کر مبارکباد دی۔ فاتح ٹیم نے محمد طلحہ مدنی کا شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان :زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اپنے سیاسی سفر میں انسانیت کی خدمت اور علاقے کی ترقی پیش نظر رہی ہے ان خیالات کااظہار سینئر سیاستدان سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے اپنی 84 ویں سالگرہ کی تقریب سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

تقریب میں سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ، ڈسٹرکٹ بار صدر یاسر علی خان کھوسہ، سابق بار صدر بہرام خان بزدار، سابق مجسٹریٹ میاں عاشق حسین،سابق ناظمین حاجی خدا بخش کھوسہ،شیر باز بزدار وکلا محبوب جھنگوی،ملک مظہر حسین ناصر،میاں بشیر حجبانی،امجد مجید پٹھان قبائلی عمائدین حاجی قاسم خان کھوسہ،عدنان خان مستوئی،حافظ فاروق احمد،عمر خان،سلطان کھوسہ سول سوسائٹی معزز ین شہر جاوید اسحاق مستوئی،عبداللہ بھٹی،نادار علیم مستوئی،آفتاب خان ٹھینگانی،عباس کھوسہ،حاجی عبدالعزیز عمرانی،طفیل خان علیانی،رانا محمد اکبر،رانا شاہ زیب،شہباز خان،حاجی عبدالکریم مستوئی،ملک جاوید اقبال،قاسم خان دستی،عبدالرحمٰن،افضل بزدار و دیگر شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور سردار زوا لفقار علی خان کھوسہ کی درازی عمر کی دعا یں مانگی گئی۔


ڈیرہ غازیخان: سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی 23 اکتوبر کو ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ میں طلباء سے خطاب اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ "تعلیم ہوگی عام، ہر بیٹی کے نام” کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے جبکہ اس پروگرام کی میزبانی سابق وائس پریذیڈنٹ ڈی جی خان چیمبر آف کامرس لطیف خان پتافی کریں گے۔

غازی یونیورسٹی میں آج سے کیمپ لگایا جا رہا ہے جس میں ممبر شپ فارم دستیاب ہوں گے ۔ممبر شپ کے خواہشمند حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ غازی یونیورسٹی میں کو لگائے جانے والے کیمپ سے ممبر شپ فارم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سابق صدر چیمبر آف کامرس لطیف خان پتافی نے اہلیان ڈیرہ غازیخان سےکہا ھے کہ وہ شاہد خان آفریدی کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ثابت کریں کہ ڈیرہ کی عوام بھی بیٹیوں کی تعلیم دینے کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے ھر اقدامات کو مکمل سپورٹ کرتی ھے۔


ڈیرہ غازیخان: اسوقت پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ھےجو کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت ھے ان خیالات کا اظہار مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں ۔یہ وقت قوم کو یکجا کرنے کا ھےوطن کی مٹی ہم سے اتحاد اور یگانگت کا مطالبہ کر رہی ہے-


پاک دھرتی کے اس قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا- سیاسی قوتوں پر بھی اس قرض کی ادائیگی کی بھاری ذمہ داری ہے – جوش نہیں بلکہ ہوش کی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے نام پر ملک کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی جارھی ھے ۔ تمام کرپٹ اپوریشن لیڈر اسوقت ملک کے مفاد کے لئے اکھٹے نہیں ہیں بلکہ انہیں احتساب ھوتا نظر آرھا ھے۔ جیل کی سلاخیں انکا پیچھا کر رھی ہیں کیونکہ انہیں نے کرپشن کرکے ملک کو دوالیہ کردیا۔ ابھی جوکیسز نیب میں چل رھے ہیں وہ ان دونوں بڑی جماعتوں کے ایک دوسرے پراپنے بنائے ھوئے ہیں پی ٹی آئی حکومت نے تو اداروں کو تحفظ دے رھی ھے۔ عمران خان نے تو ابھی انکے خلاف کوئی کیس نہیں بنائے لیکن یہ شور حکومت کے خلاف مچا رھے ہیں۔ یہ جسقدر شور مچا لیں مگر احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رھے گا اور جب تک ان کرپٹ عناصر سے لوٹی ھوئی رقم وصول نہیں کی جاتی ہے انکو رھائی نہیں مل سکتی۔یہ ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا -قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست سے قطع تعلق کرنا ہو گا- ترقی کا واحد راستہ ملک میں استحکام، اتحاد اور اتفاق میں ہے –


ڈیرہ غازی خان:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا ”آن لائن وزٹ“۔وزیراعلیٰ نے اپنے آفس سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سسٹم کے ذریعے اچانک رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی رجسٹری برانچ میں موجود سائلین کی شکایت پر سب رجسٹرار کو معطل کرنے کا حکم، شہریوں سے رجسٹری اور دیگر ریونیو امور پر پیسے مانگنے کے بارے میں بھی پوچھتے رہے اور کہا کہ اگر کسی سرکاری افسر یا ملازم نے شہریوں سے پیسے لئے تو اس کی خیر نہیں ہو گی سابق سب رجسٹرار آفتاب اقبال گجر کا تبادلہ ہونے پر نئے سب رجسٹرار نے ابھی تک چارج نہ سنبھالنے پر شہری شاہد رسول کی شکایت پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے برہمی کا اظہار کیا سائلین نے کہا کہ ہم بیان کروانے آئے ہیں نئے سب رجسٹرار کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہری شاہد رسول نے کہا کہ رجسٹری کروانے کے لئے گزشتہ تین دن سے چکریں کاٹ رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن وقاص رشید نےبروقت عہدے کا چارج نہ لینے پر سب رجسٹرار عمران حمید کو وزیر اعلی کے حکم پر معطل کر دیا وزیر اعلی نے شہریوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر عثمان جلیس کو رجسٹری برانچ طلب کرتے ہوئے کہا کہ دفتر سے نکلیں اور رجسٹری برانچ فوری طور پر پہنچیں اور عوام کی پریشانی کو فی الفور دور کریں –

وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے سابق سب رجسٹرار آفتاب اقبال گجر کو واپس رجسٹری برانچ میں آکر وہاں پر موجود تمام لوگوں کے رجسٹریوں پر بیان لیکر ان کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آئندہ بھی روزانہ”آن لائن وزٹ“ سے سرکاری دفاتر کا جائزہ لیا کروں گا اور کسی بھی شہر کے کسی بھی دفتر کا کسی بھی وقت آن لائن جائزہ لیا جائے گا عوام کے مسئلے خود حل کرواؤں گا زیر التواء کیسز کو فوری نمٹایا جائے جتنی بھی رجسٹریاں اور مختیار عام سمیت انکوائری وغیرہ ہوں ان کے نمبر وٹس ایپ نمبر کے ذریعے سی ایم آفس بھیجے جائیں وزیر اعلی کی شہریوں کے ساتھ سرائیکی زبان میں بات چیت کرتے رہے سائلین وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے اچانک آن لائن رابطے پر حیران ہوئے اور آخر میں وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر کو مسائل حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل کم کرنے کے لیئے ہدایت کرتے رہے۔


قصبہ کالا( عبدالغفار بلوچ) عوام اس جدید دور میں بھی بجلی بنیادی صحت ،پینے کا صاف پانی اور امدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات،تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے روڈ سے دو کلومیٹر دور واقع چاہ لانگ والا (مغربی) کی عوام جس کی آبادی تقریباً چالیس سے پچاس گھروں پر مشتمل ہے آج بھی یہ بستی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اس جدید دور میں بجلی کی عدم دستیابی تو دوسری طرف بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہر دور حکومت میں یہاں کے عوام کو ہر نمائندے نے سبز باغ دکھائے مگر عملی طور پر کسی نے اس علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی آج اس علاقے کے عوام پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جس کی اصل وجہ دشوار گزار راستہ بتایا جاتا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے پینے کا صاف پانی یہاں کے مکینوں کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ یہاں کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں لوگ ڈی جی کینال سے بھر کر لاتے ہیں۔ مین روڈ سے چاہ لانگ والا تک سڑک نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
خدا نخواستہ کسی بھی ایمرجنسی میں مریض کو روڈ تک پیدل کندھوں ، گدھا گاڑی ، کے سہارا لایا جاتا ہے۔ شادن لنڈ کا یہ واحد علاقہ ہے جہاں کے عوام کو تاحال بجلی فراہم نہیں کی ہر وقت یہاں کے عوام کو بیوقوف بناکر ووٹ لینے کے بعد عوامی نمائندوں کا پانچ سال تک کوئی پتہ نہیں چلتا مریضوں کو یہاں کے عوام دو کلومیٹر تک اپنے کندھوں پر اٹھا کر مین روڈ تک لاتے ہیں گاؤں کے لوگ طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے گاؤں کے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاہ لانگ والا کے علاقے کو فوری طور پر بجلی فراہم کیا جائے اور روڈ کی تعمیر کے علاوہ پینے کا صاف پانی اور یہاں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے لوگوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران بلند بانگ دعوے کرنے والے ممبران کامیاب ہونے کے بعد اس علاقے کو مڑ کر بھی نہیں دیکھتے ہیں جس کا صلہ اس الیکشن میں دیا جائے گا ۔

About The Author