نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست 28اکتوبر کو پہلے والا دس رکنی بنچ سنے گا

28 اکتوبر کو عدالت عظمی کا  دس رکنی بنچ جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر تمام آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد: صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست پہلے والا دس رکنی بنچ ہی سنے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت صدارتی ریفرنس کے خلاف دیگر تمام درخواست 28اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی ہیں۔

28 اکتوبر کو عدالت عظمی کا  دس رکنی بنچ جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر تمام آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمی کے لارجر بنچ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ تحلیل

واضح رہے کہ آج کی سماعت میں سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطابندیال نے آبزرویشن دی تھی  کہ ایک جج طویل چھٹی پر ہیں اس لئے معاملہ نئے بنچ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کے پاس بھیجا جائیگا۔

سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی اس آبزرویشن پر درخواستگزاروں اور سینئیر وکلا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

About The Author