دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگر بھارتی ہوٹلوں اور کھانوں پر اعتراض  کرکے مشکل میں پھنس گئے

انکا کہنا تھا  کہ بھارت کے چھوٹے اسٹیشنز پر نہ  تو معیاری ہوٹل ہیں اور نہ ہی یہاں پر اچھا کھانا کھانے کو ملتا ہے۔

جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگر بھارتی ہوٹلوں اور کھانوں پر اعتراض  کرکے مشکل میں پھنس گئے

ڈین ایلگر نے بھارت کے چھوٹے شہروں میں غیر معیار ی ہوٹلز  کھانے اور سہولیات   نا ہونے پر تنقید کی تھی۔

انکا کہنا تھا  کہ بھارت کے چھوٹے اسٹیشنز پر نہ  تو معیاری ہوٹل ہیں اور نہ ہی یہاں پر اچھا کھانا کھانے کو ملتا ہے۔

ان کے اس تبصرے پر  مقامی شائقین نے ان  کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئےشدید تنقید کا نشانا بنایا،اور جنوبی  افریقی ٹیم کے بیٹسمین کو ’انگور کھٹے‘ ہونے کا طعنہ دیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں  بھارت کے دورے پر ہے اور اس دوران کئی مقامات پر ان کے قیام کے لئے نامناسب انتظامات کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

About The Author