اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کو روکنےکیلئے حکومتی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔27 اکتوبر سے اسلام اباد کی طرف آنے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ 27 اکتوبر سے موٹرویز اور جی ٹی روڈ بند کردئے جائنگے۔ آزادی مارچ کی کمپین کرنے والے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ دھرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اسلام اباد سمیت مخلتف اضلاع میں گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام اباد انتظامیہ اور پولیس نے بھی دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 27 اکتوبر سے قبل اسلام اباد کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اسلام اباد کے تمام داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند کئے جائنگے۔
ریڈ زون مکمل سیل کرکے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کئے جائنگے۔ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے اور فوج طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور