دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب کا اپنے دفتر میں بیٹھ کر ڈیرہ غازی خان کا ’’آن لائن وزٹ‘‘

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اگر کسی سرکاری افسر یا ملازم نے شہریوں سے پیسے لئے تو اس کی خیر نہیں ہو گی۔

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان  احمد خان بزدار نے آج  رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا ”آن لائن وزٹ“ کیا ہے ۔

سرکاری اعلامیے کےمطابق وزیراعلیٰ نے اپنے آفس سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سسٹم کے ذریعے اچانک رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے رجسٹری برانچ میں موجود لوگوں سے گفتگو، صورت احوال کے بارے میں دریافت کیا۔شہریوں سے رجسٹری اور دیگر ریونیو امور پر پیسے مانگنے کے بارے میں بھی پوچھا-

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اگر کسی سرکاری افسر یا ملازم نے شہریوں سے پیسے لئے تو اس کی خیر نہیں ہو گی۔

ایک شہری شاہد رسول نے شکایت کی کہ سٹی کے سب رجسٹرار کا تبادلہ ہو چکا ہے، نئے سب رجسٹرار نے ابھی تک چارج نہیں لیا۔ بیان کروانے آئے ہیں نئے سب رجسٹرار کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے تکلیف کا سامنا ہے –

ایک اور شہری غلام صدیق خان نے کہا کہ رجسٹری کروانے کے لئے چار دن سے آرہے ہیں،کام نہیں ہورہا۔

وزیراعلی پنجاب نے بروقت عہدے کا چارج نہ لینے پر سب رجسٹرار عمران حمید کو معطل کرنے کا حکم دے دیا جسے موقع پر معطل بھی کردیا گیا۔

وزیر اعلی نے شہریوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو رجسٹری برانچ طلب کر لیا-

سردار عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ دفتر سے نکلیں اور رجسٹری برانچ فوری طور پر پہنچیں، عوام پریشان ہیں

وزیراعلی پنجاب نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر رجسٹری برانچ میں موجود تمام لوگوں کے مسائل فوری حل کریں –

انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ”آن لائن وزٹ“ سے سرکاری دفاتر کا جائزہ لیا کرینگے۔ کسی بھی شہر کے کسی بھی دفتر کا کسی بھی وقت آن لائن جائزہ لیا جائے گا-

سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسئلے خود حل کرواؤں گا، زیر التواء کیسز کو فوری نمٹایا جائے – جتنی بھی رجسٹریاں وغیرہ ہوں ان کے نمبر، وٹس ایپ نمبر سی ایم آفس بھیجے جائیں –

وزیر اعلی سردار عثمان بزدر نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں سے سرائیکی میں بات چیت کرتے رہے ،  لوگ اچانک آن لائن رابطے پر حیران رہ گئے ۔

وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر کو مسائل حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا-

About The Author