دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد34ہزار 359 ہو گئی، ذرائع وزارت صحت

ملک کے دیگر علاقوں سے318 ڈینگی  وائرس کے کیسز سامنے آئے،رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔

اسلام آباد:ملک میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد  کی کل تعداد34359 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 883ڈینگی وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت قومی صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس  کے9713 کیس سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں 135 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ پنجاب میں  7576، سندھ  میں 6147 ڈینگی  وائرس سے متاثرہ کیس سامنے آئے ہیں ۔

اسی طرح کے پی میں  5789، قبائلی اضلاع میں  491 ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد سامنے آئے۔

بلوچستان  میں 2877، آزادکشمیرمیں 1448 ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک کے دیگر علاقوں سے318 ڈینگی  وائرس کے کیسز سامنے آئے،رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔

وزارت قومی صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ رواں برس ملک میں ڈینگی  بخار میں مبتلا 47  افراد کی اموات ہو چکی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ڈینگی وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔

رواں برس سندھ میں ڈینگی وائرس سے 19 اموات ہو چکی ہیں، رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی بخار میں مبتلا  18 افرادکی اموات ہو چکی ہیں۔

پنجاب میں  10،بلوچستان میں  3 اورآزادکشمیرمیں ڈینگی وائرس سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے، کے پی، قبائلی اضلاع میں ڈینگی وائرس  سے تاحال اموات واقع نہیں ہوئیں۔

About The Author