دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میانوالی:ایمبولینس کو آگ لگنے سے 9افراد جل کر جاں بحق

ایمبولینس بھکر سے سے راولپنڈی کی طرف آ رہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3 مرد شامل سوار تھے۔

میانوالی:ایمبولینس کو آگ لگنے سے 9افراد جل کر جاں بحق ہوگئے۔

یہ المناک سانحہ میانوالی ملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب ایمبولینس اور ٹرالے میں خوفناک تصادم  کے نتیجے میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں سلینڈرز پھٹنے سے ایمبولینس نمبر۔ LEF.17_7212 کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 9 افراد جل کر جانبحق ہوگئے۔

ریسکیو1122 نے نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کردیاہے ۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  آگ لگنے سے ایمبولینس میں سوار افراد کے پاس تمام ریکارڈ جل گیا۔نعشوں کی پہچان نہیں ہو رہی۔

کہاجارہاہے کہ ایمبولینس بھکر سے سے راولپنڈی  کی طرف آ رہی تھی۔ایمبولینس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3 مرد شامل سوار تھے۔

ایمبولینس بھکر سے مریض کو راولپنڈی  لے کر جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور غلام حسین، محمد ندیم اور محمد نوید اپنی والدہ تاج بی بی کو اسلام آباد اسپتال لے کرجارہے تھے۔ تاج بی بی کی بیٹی مریدا بی بی اور نواسی صبا بی بی ،جویریا بی بی اور صبا بی بی کے دو بچے انشال اور ایان بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کاتعین کر کے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

About The Author