روجھان :تحصیل روجھان کے درپیش اجتماعی مسائل پر تحصیل رپورٹر ڈیلی سویل ضامن حسین بکھر اور دیگر صحافیوں اور عمائدین کی ڈپٹی اسپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری سے ملاقات روجھان کے گھمبیر مسائل روجھان میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی،روجھان میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں، تعلیم کے حوالے سے گفتگو، کشتیوں کی سٹیل پل روجھان میں ریلوے سٹیشن پر ریلوے سٹاپ کی بحالی و دیگر علاقائی مسائل پر ایک گھنٹے سے زائد دیر تک بات ہوئی اور اس موقع پر عمائدین علاقہ و معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی اس ملاقات میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے علاقے کے بارے میں پہلا سوال لاء اینڈ آرڈر کے متعلق تھا
سوال . میرا سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے روجھان میں لاء اینڈ آرڈر کی سچویشن اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی مخدوش صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے آپ نے کیا حکمت عملی اور اس کے بارے میں کیا ٹھوس عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔
جواب، جی بلکل روجھان میں جیسا کہ آپ نے کہا ہے روجھان میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے اور کافی عرصے سے تحصیل روجھان خاص طور پر کچے کے علاقے میں امن وامان کا مسئلہ نہایت ہی سنگین ہے آپ کو یاد ہو گا کہ ہم نے جو حالیہ الیکشن لڑا تھا وہ دو چیزوں کی بنیاد پر تھا ایک علاقے میں نہری پانی کی کسانوں زمینداروں کو فراہم کرنا اور دوسرا تھا روجھان میں لاء اینڈ آرڈر کو بہتر اور روجھان دیرپا امن وامان قائم کرنے کے لئے عوام سے وعدہ کیا تھا اس سلسلے میں ڈی پی او راجن پور کی تبدیلی اس سلسلے کی کڑی ہے اور ہم آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او عمران احمر اور راجن پور احسن سیف اللہ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ان شاء الله بہت جلد تحصیل روجھان میں قیام امن کے لئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں جس کے دیرپا دور رس نتائج برآمد ہو گے ہمیں علاقے میں امن وامان قائم کرنے اور جرائم پیشہ عناصرین کے قلع قمع کرنے کے لئے آپریشن بھی کرنا پڑے گا ہم علاقے میں خوف کو ختم کریں گے اس کے لئے علاقے کے عمائدین معززین وڈیرے مقدمین کا تعاون بھی حاصل کریں گے اور سب تمن مزاری مل کر اپنے علاقے میں امن وامان قائم کریں گے ۔
سوال ۔دوسرا سوال یہ ہے کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہو گا کہ گزشتہ شش ماہ سے روجھان میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا سدباب نہ ہو سکا بنگلہ اچھا پل کی بات ہو یا گہلانی روڈ ہو، ہسپتال ہو یا ماڈل ولیج ، شہر روجھان ہو یا اس کے قرب جوار سے عوام کے بیسیوں موٹر سائیکلوں سے محروم کیا گیا اسی عرصہ میں موٹر سائیکلوں کی چوریوں کا سدباب نہ ہو سکا اور اس کی مطالق ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گے جس کی وجہ سے آج تک بھی موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ آج بھی منظم ہے اور گزشتہ ماہ میں بیسیوں موٹر سائیکل چوری ہوئے کچھ لوگوں نے تھانے میں باقاعدہ طور پر درخواستیں دیں جن کی شنوائی اور ملزمان آج تک گرفتار اور موٹر سائیلیں برآمد نہ ہونا پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے عوام کے علاوہ صحافیوں کو بھی گروہ نے نشانہ بنایا جن میں غلام علی راجپوت ، شکیل سعیدی ،طفیل ملک،عدنان راجپوت ،امجد مزاری، کی موٹر سائیکلوں کی چوری کی گئی جس کہ اپلیکیشن آج بھی تھانے میں موجود ہیں ملزمان کی آج تک گرفتاری نہیں ہوئی اور مدعا علیہان کی درخواستوں پر شنوائی اور حق رسی نہ ہوئی اور کل بھی روجھان میں موٹر سائیکل چور شہریوں نے پکڑا مگر چور بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا اور موٹر سائیکل چور کے معاون بقول شہری چور کو فرار کروانے میں ایک شخص نے معاونت کی جو اب بھی تھانہ روجھان میں پولیس کی حراست میں ہے شنید میں آیا ہے کہ اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہو گیا ہے مگر موٹر سائیکل چوروں کی بیخ کنی اور ان کے خلاف آج تک ٹھوس اقدامات نہ کیئے جا سکے اس پر آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟
جواب ۔ بلکل اس کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کریں گے اور جلد موٹر سائیکل چور گروہ کو جلد گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ڈی پی او راجن پور سے توقع رکھتے ہیں کہ ان چوروں کے خلاف جلد کا گھیرا تنگ کیا جائے گا،
سوال ۔ جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ روجھان میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے اور تحصیل روجھان کے 6 گورنمنٹ بوائز ہائی سکولوں میں مستقل طور پر ہیڈ ماسٹروں کی تعیناتی نہ ہونے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روجھان شرقی ،دیرہ دلدار، میراں پور ، عمرکوٹ ،بھاگسر ،دیرہ مٹ میں سٹاف،ٹیچرز کی کمی اور ہیڈ ماسٹروں تعیناتی نہ ہونے سے طلباء کو شدید دشواری کا سامنا ہے اور طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے آپ سے اپیل ہے کہ تحصیل روجھان میں مزکورہ سکولوں میں سٹاف ٹیچرز اور ہیڈ ماسٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے ٹھوس عملی اقدامات کریں ۔
جواب ، بلکل تعلیم ہمارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھے ہے اور معاشرے میں شعور اور ترقی لانے میں تعلیم کا ہونا ضروری ہے ان شاء اللہ بہت جلد جملہ تحصیل بھر کے بوائز سکولوں میں سٹاف اور ہیڈ ماسٹر تعینات کیئے جائیں گے اور روجھان تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی جو روجھان کا حق ہے اور یہ مسئلہ بہت جلد حل کیا جائے گا،
سوال :ہمارے روجھان میں گزشتہ ماہ میں صحافیوں اور عوام کی جدوجہد اور آپ کی کوششوں کی بدولت وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے روجھان کا ریلوے سٹاپ کی بحالی کی منظوری دی اور جس میں شرط تھی کہ روجھان کی عوام زیادہ سے زیادہ ریلوے ٹکٹیں خرید کر سفری سہولیات سے مستفید ہو تو روجھان میں ایک ماہ میں روجھان کی عوام جس میں بشمول آپ کے ایک ماہ میں 96 ہزار 50 روپیہ ریلوے کی ٹکٹوں کی مد میں آمدنی ہوئی اور اور چار یوم قبل ڈپٹی کنڑولر ملتان سے ایک میسج کے ذریعے روجھان کا ریلوے سٹاپ ختم کر دیا گیا ہے جو روجھان کی عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے آپ مہربانی کر کے روجھان کا ریلوے سٹاپ دوبارہ بحال کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔
جواب ۔ جی میں نے بھی یہی بات روجھان کی میڈیا کی توسط سے سنی ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اس سلسلے میں جلد جی ایم ریلوے لاہور سے بات چیت کر کے جلد ان شاء اللہ روجھان کا سٹاپ دوبار بحال کراؤں گا اور روجھان کی عوام کو سفری سہولیات میسر ہونگے
وقت کی کمی کے باعث میرا آخری سوال ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد مزاری سے یہ تھا کہ بنگلہ اچھا تا روجھان بنائے جانے والا سٹیل پل کا وہاں عوام کوئی فائدہ نہیں ہے اور گزشتہ نو ماہ کے دوران بننے والے پل سے گزرنے والی عوام کی موٹرسائیکلیں قمیتی موبائیل فونز اور نقدی رقم سے محروم کیا گیا اور عوام کو لوٹا گیا جس کی وجہ سے کوئی شریف اور غریب آدمی وہاں سے گزرنا چھوڑ دیا اور سفر بہایت ہی خوف ناک ہو گیا کہ پھر کوئی اس پل سے نہ گزرا سنا ہے کہ اب اس پل کو کچہ چوہان براستہ میراں ہور روجھان بنانے کے لئے کشتیوں کو میراں پور منتقل کیا جا رہا ہے آپ ہمیں یہ بتائیں کہ یہ اسٹیل پل کب بنے گی کچہ چوہان سے براستہ میراں پور روجھان عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں سے مسافر بلا خوف سفر کریں گے کیونکہ یہ علاقہ محفوظ ہے سفر کے لئے پر خطر نہیں ہے
جواب ، جی ہم دیکھ رہے ہیں کہ دریا کس مقام پر کلوز ہے تو ہم یہ کشتیاں لے کر وہاں پل کو باقاعدہ طور پر عوام کی سہولت کے لئے اس جگہ پر بنوائیں گے جہاں سے عوام بلا خوف سفر کرے گی
اس ملاقات میں معززین شہر جلیل مزاری ایڈووکیت، حاجی شیر محمد لکھانی، مشتاق مزاری، یعقوب عابدی ،راہب حسین مزاری، ۔سلامت علی کھوگانی، صمد مزاری،وڈیرہ اقبال سنجرانی ،زوہیب حسن مزاری ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل پی اے بابر سعید اور دیگر عمائدین شہرشامل تھے ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ