اسلام آباد:پی ایم ڈی سی کو ختم کرکے پاکستان میڈیکل کمیشن بنا دیا گیا ہے ۔
اس ضمن میں صدر پاکستان عارف علوی نے آرڈیننس کا اجراء کر دیاگیاہے۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام پر پی ایم اے نےاظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہےکہ آرڈیننس کے ذریعے اس طرح کا کام سرانجام دینا زیادتی ہے ۔
سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر قیصر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پاکستان میڈکل ایسوسی ایشن سمیت ڈاکٹرز کی باڈیز کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے تھا ، باہمی مشاورت سے کوئی کمیشن بنایا جاتا تو کسی کو اعتراض نہ ہوتا ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور