دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہرا مصالحہ چکن

اجزاء:
چکن……. 1 کلو(چھوٹے چھوٹےٹکڑے کر لیں)
ہری مرچ ……..8عدد
ہرادھنیا ………2گٹھی
پیاز ……..2عدد(باریک کاٹ لیں )
ادرک لہسن پیسٹ ……. 1کھانے کا چمچ
کُٹی ہوئی کالی مرچ ……… 1چائے کا چمچ
لیموں …………4عدد (رس نکال لیں)
دہی ………آدھا کپ
تیل ……………. 1کپ
نمک ………..حسب ذائقہ

ترکیب:

دہی میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر بیلنڈ کرلیں۔
اب چکن کو ایک پین میں ڈالیں، اس پر دہی ڈال کر مکس کریں اور بغیر ڈھکے پکائیں ۔ یہاں تک کہ اسکا پانی خشک ہوجائے۔

جب چکن کا پانی سوکھ جائے یعنی خشک ہوجائے تو چکن کے ٹکڑے نکال کر الگ پلیٹ میں رکھ دیں۔

ہری چٹنی بنانے کے لئے ہرا دھنیا ، ہری مرچ اور لہسن ان تینوں کو باہم ملاکر اچھی کُوٹ کر چٹنی بنالیں۔

پھر دوسرے پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا براﺅن کرلیں ۔ اب پیاز نکال کر الگ رکھیں ۔

پھر اس دیگچی میں  تیار ہری چٹنی ڈال کر پکائیں ۔ اب چکن کو الگ سے فرائی کرکے چٹنی میں شامل کریں ۔
پھر اس میں 1چائے کا چمچ کٹی کالی مرچ ، فرائی کی ہوئی پیاز اور لیموں کارس ڈال کر ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکنے کے بعد اتارلیں  ۔ ہرا چکن تیار ہے۔

About The Author