دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میلسی:15منٹ میں آوارہ کتے نے 6شہریوں کو زخمی کردیا، اسپتال پہنچ گئے

میلسی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک ہوگیاہے اور شہریوں کو کاٹنے والے کتے کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

میلسی:سرائیکی وسیب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے اندر 15 منٹ میں آوارہ پاگل کتے نے 6 شہریوں کو کاٹ لیا ،شہری اسپتال پہنچ گئے۔

کتے کا شکار بننے والوں میں بچے  بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ واقعہ اندورن شہر گیارہویں والے چوک میں پیش آیا۔

زخمیوں میں شمعون، جویریہ، حسیب، دعا، عبدالرحمن اور سمیر شامل ہیں۔ اس واقعہ کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیاہھے اور شہری گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک ہوگیاہے اور شہریوں کو کاٹنے والے کتے کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

میلسی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔

ٹی ایچ کیو کے میڈیکل سپرنٹیندنٹ ڈاکٹر یاسر ممتاز کا کہناہے کہ زخمیوں کوفوری ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

About The Author