دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 9بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی فائرنگ سے فائرنگ سے 1 سپاہی اور 3 شہری شہید ہوئے، اس دوران 2 سپاہی اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔

اسلام آباد: بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر شدید اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے فائرنگ سے 1 سپاہی اور 3 شہری شہید ہوئے، اس دوران 2 سپاہی اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی فورسز نے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،  بھارتی افواج کی جانب سے نوسیری اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا،پاک فوج کی جوابی کاروائی سے 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دو بھارتی فوجی بنکرز بھی تباہ کردیے گئے ہیں ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے فائرنگ سے 1 سپاہی اور 3 شہری شہید ہوئے، اس دوران 2 سپاہی اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی زخمی، جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر شہید جوان کی تصویر جاری کر دی گئی ہے ، لانس نائیک زاہد، بھارتی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہاہے کہ بھارت کیمپوں کو نشانہ بنائے جانے کا جھوٹ چھپانے کیلیےمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  زخمی شہریوں کو ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اپنےہلاک اورزخمی فوجیوں کواٹھانےکی کوششیں جاری ہیں، بھارتی فوج نےسفیدجھنڈالہرادیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ بھارتی فوج کواشتعال انگیزیوں سےپہلےیہ سوچناچاہئےتھا،بھارت کوفوجی آداب کاخیال رکھتےہوئےشہری آبادی کونشانہ نہیں بناناچاہئے تھا۔

About The Author