دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روجھان: چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس برآمد

روجھان میں چہلم امام عالی مقام کے سلسلے میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ روجھان آستانہ سید کالو شاہ شمسی سے برآمد ہوا

روجھان(ضامن حسین بکھر):  نواسہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم ، سید شہداء امام عالی مقام کا چہلم نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

روجھان میں چہلم امام عالی مقام کے سلسلے میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ روجھان آستانہ سید کالو شاہ شمسی سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ کردہ راستوں پر گامزن ہے۔ عزاداران حسین ع س کا ماتمی جلوس اس وقت محلہ پنوار پہنچ چکا ہے اور عزادار سینہ کوبی نوحہ خوانی کرتے ہوئے سعید آرائیں مرحوم اور ملازم حسین پنوار مرحوم کے گھروں سے نکلنے والے شبیہہ مہندی برآمد کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس موقع پر ایس ایچ او روجھان کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی روجھان کی طرف سے گزرنے والے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا نظام بھی بہتر طور پر کیا گیا ہے۔

راستے میں عزاداروں کے لئے دودھ کی سبیلیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اب ماتمی جلوس مہندی برآمد کرنے کے لئے جلوس سعید آرائیں مرحوم کے گھر روانہ ہے جہاں پر سینہ کوبی نوحہ خوانی اور زنجیر زنی بھی ہوگی ۔

About The Author