ڈیرہ غازیخان:ضلعی محکمہ بہبود آبادی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شاہین فٹ بال گراونڈ ڈیرہ غازی خان میں نمائشی کبڈی میچ کا انعقاد کیا۔
ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے تحصیل کوٹ چھٹہ کی ٹیم کو 18 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نےمنتظمین اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیےضلعی محکمہ بہبود آبادی کے ملٹی سیکٹرل پروگرام کے تحت کبڈی میچ کے موقع پر ڈینگی اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔
قبل ازیں کھلاڑیوں کا مہمانوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ثقافتی لباس میں ملبوس جھومر پارٹی نے شاندار رقص کا مظاہرہ کیا۔ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہمامہدی لغاری،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی اور دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل کے گراونڈ آباد کرکے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائیگا۔
مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں کھیل کے گراونڈ فراہم کریں گے۔نو تعمیر شدہ فلڈ لائٹس سٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ کے میچ کرائے جائیں گے۔سٹی پارک کے ہاکی گراؤنڈ میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب کے پہلے آسٹروٹرف بچھائی جائے گی۔
ڈیرہ غازی خان:حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاشتکاروں کی فلاح اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کےلئے ہرممکن وسائل میں استعمال لائے جائیں گے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ضلعی ٹاسک فورس اور مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کھاد،زرعی ادویات،بیج اور دیگر لوازمات میں ملاوٹ اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
کھاد،بیج اور ادویات کے نمونے لیکر تجزیہ کےلئے بروقت لیبارٹری بھجوائے جائیں۔ٹیل تک نہری پانی اور زرعی ٹیوب ویل کو بجلی کی مسلسل فراہمی کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین اور دیگر نے اداروں کی کارکردگی بیان کی۔کسان تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں جن پر احکامات جاری کیے گئے۔
ڈیرہ غازی خان :بی ایم پی چیک پوسٹ بواٹہ کی کاروائی،دوسری غیرملکی نان کسٹم بی ایم ڈبلیو کار پکڑ لی،کاروائی شروع اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق انچار ج چیک پوسٹ و ایس ایچ او تھانہ بواٹہ بی ایم پی حبیب اللہ خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹہ پر چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔
اسی سلسلہ میں گزشتہ شب اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے چیکنگ کر رہے تھے کہ بلوچستان سے بی ایم ڈبلیو کا ر جس کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جاتی ہے اس کو روک کر چیک کیا گیا تو اس کی نمبر پلیٹ VV-077اسلام آباد جعلی ثابت ہو ئی اور یہ کار غیر ملکی اور نان کسٹم بھی ثابت ہو ئی جس کو اپنے قبضہ میں لے کر 550زیر دفعہ کی کاروائی کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹہ پر کمشنر مدثر ریاض،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،پی اے موسی رضا کی ہدایت پر چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان :تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود میں پی ایس او کمپنی کا مبینہ طور پر چالیس ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا ٹینکر اڈا نور والا کے قریب علی الصبح الٹ گیا،پیٹرول ضائع، پولیس موقع پر پہنچ گئی اونگھ آنے کی وجہ سے حادثہ ہوا، ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق پی ایس او کمپنی کا آئل سے بھرا مبینہ طور پر چالیس ہزار لیٹر کا پیٹرول کا ٹینکر اڈا نور والہ کے قریب الٹ گیا اور کوٹ چھٹہ پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے۔
آئل ٹینکر کراچی سے پشاور جارہا تھا ٹینکر نمبر 5241 پشاور کاشف ڈرائیور کو پولیس نے شک کی بنا پر حراست میں لے لیا زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ٹینکر کا انشورنس بھی ہوسکتی ہیں اور چالیس ہزار لیٹر کا ڈرائیور اور مالکان پیٹرول کا نقصان دیکھا کر ملی بھگت سے کمپنی کو مزید کلیم حاصل کر نا چاہتے ہیں عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹینکر ڈرائیور کاشف نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا کہ مجھے اونگھ آنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا پھر کچھ دیر بعد بیان دیا کہ ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ بخت نصر نے اے ایس آئی نادر شاہ کو ہدایت کی کہ آئل ٹینکر ڈرائیور کاشف کو حراست میں لے کر تحقیقات کریں حقائق سامنے آنے پر کاروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازیخان:تونسہ روڈ پل گاجری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل پھٹہ رکشہ قلابازیاں کھا گیا، رکشہ میں سوار پانچ خواتین سمیت آٹھ مسافر زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاتفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر پل گاجری کے قریب تیز رفتار رکشہ ڈرائیور مسافروں کو لے کر جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری کے سبب رکشہ بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گیا۔
حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار آٹھ مرد وخواتین آصف ولد عزیز، آصف ولد صادق، شازیہ، کنیز بی بی، انور مائی، عظمی بی بی، مسز اشرف اور دختر غلام عباس شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔
ڈیرہ غازی خان:قوموں کے عروج و زوال کے فیصلے انسانی رویوں پر ہوتے ہیں انسانی تاریخ گواہ ہے کہ صالح قیادت قوموں کی ترقی اور ان کے وقار میں اضافہ کرتی ہے ان خیالات کا اظہار سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 کے قصبہ یارو میں قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہو ے کیا ۔
سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ یہودیوں اور نصرانیوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے گرد دائرہ تنگ کیا ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کمزور معیشت کو سنبھالا دینے کی بجائے چھوٹے ملکوں کی اقتصادی پامالی اور بربادی کرتے ہیں اخراجات کے لئے حاصل کئے گئے قرضے آج ہمارے گلے کا طوق بن چکے ہیں جن کی ادائیگی کے لئے مزید قرضے حاصل کرنا مجبوری بن چکے ہیں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کاشتکار اور صاحب نصاب زکوۃ کی ادائیگی اللہ کے احکامات کے مطابق کریں تو ہمارے سارے قرضے بھی بے باک ہو سکتے ہیں اور ملک سے غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔
ڈیرہ غازیخان: پیرعادل میں مسلح ڈاکو دکان میں گھس کرتاجرکو لوٹنے کے بعد جاتے ہوئے ایک اور شہری سے موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے،اہل علاقہ کا احتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ صدردین کے علاقہ دری پیرعادل کے مقام پر دن دیہاڑے نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار ہوکر مشتاق آرائیں المعروف گانمن آرائیں کی دوکان میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے اور لاکھوں روپے نقد کیش لوٹ کر فرار ہوگئے اور اسی دوران جاتے ہوئے بینک آف پنجاب کے سامنے ڈاکوں نے ایک اور شہری سے موٹر سائیکل بھی چھین لیا جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا علاقہ میں آئے روز ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجروں اور شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑگئی ۔
علاقہ مکینوں، تاجروں اور شہریوں وسیم، عالے شاہ، کرم داد، فرقان ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کر دی اور کہا کہ پولیس لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں انہوں نے ڈی پی او اسد سرفراز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان:عالیوالا سلیم آباد چوک کے قریب تیز رفتار سرئیوں سے لوڈ رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم، دیور اور بھابھی زخمی، علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ موضع عالی والا روڈ پر سلیم آباد چوک سے موٹر سائیکل پر راشد ہیر اپنی بھابھی کو لے کر شہر کی جانب جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے لوڈر رکشہ ڈارئیور سے رکشہ بے قابو ہو گیا اور اس نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مو ٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی ۔
حادثہ کے نتیجہ میں دیور راشد جبکہ اسکی بھابھی کی گرنے سے ٹانگ ٹوٹ گئی علاقہ مکینوں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔
ڈیرہ غازی خان :مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سردار فاروق احمد خان لغاری نے اپنے پیچھے سچائی اصولوں اوراعلی اقدار کی ایک مثال چھوڑی ہے جو پورے خاندان اور قوم کے لئے ایک سبق ہے مرحوم کی نویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کل کے بے چین اور مصیبت زدہ دور میں اس بات سے اطمینان محسوس کرتا ہوں آج جب سردار فاروق احمد خان لغاری ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن ہم لوگ ان کے نقش قدم پر اپنی پوری ہمت سے چلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی مذہبی روایات ، سیاسی اصول پسندی، قومی سالمیت اور بھائی چارے کے دیئے ہوئے سبق کو ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں اللہ ان کی زندگی کے اعمال افکار اور اطوار کو ہمارے لئے ہمیشہ ایک سبق کے طور پر قائم دائم رکھے ۔
واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری 20اکتوبر2010کو علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے
ڈیرہ غازیخان:ڈیرہ غازیخان میں چہلم حضرت امام حسینؓ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ضلع بھر میں پانچ جلوس اور 20 مجالس برپا کی گئیں جبکہ مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمدہواجبکہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان وگردونواح کے علاقوں میں بھی چہلم حضرت امام حسین ؓنہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ۔
ضلع بھر میں پانچ جلوس اور 20 مجالس برپا کی گئیں مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہوا جو نماز مغربین کے وقت اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس آکر امام بارگاہ حیدریہ اختتام پذیر ہوا جلوس میں سینکڑوں عزاداران ماتم داری اور زنجیر زنی کر تے رہے جبکہ چہلم کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے چھ سو سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے جلوس کے راستوں کو قناتیں لگا کر بند کیا گیاتھا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ