نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرتارپور راہداری 9نومبر کو عوام کے لئے کھول دی جائے گی ،وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی، ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ ہو گا

وزیراعظم عمران خان  نے کرتارپور راہداری منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ 9نومبر کو عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان، پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور منصوبے کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں داخل ہو چکاہے،کرتارپور راہداری کو 9 نومبر کو عوام الناس کیلئے کھول دیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی ۔کردار پور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی، ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ ہو گا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

عمران خان بے کہا کہ پاکستان میں مذہبی مقامات کیلئے سیاحت عروج پر ہے، قبل ازیں بدھ بھکشیوں نے بھی پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیاہے۔

About The Author