پتنگ کی تیزدھار ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس
ڈیرہ اسماعیل خان :ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے پتنگ کی تیزدھار ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ ضلع بھر میں خطرناک کانچ اور کیمیکل سے ڈور
تیار اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ شمالی سرکلر روڈ پر 28سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان منعم بلوچ گھرجاتے ہوئے گلے پر تیزدھار کیمیکل ڈورلگنے سےزخمی ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے زخم جان لیوا ثابت نہ ہوا اور ہسپتال میں طبی امداد کے بعد اسے گھر روانہ کردیاگیا ۔واقعہ کا علم ہونے پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع ڈیرہ بھر کی پولیس کوانتہائی خطرناک کیمیکل اور کانچ سے ڈور تیار اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
موبائل فون شاپ نقب زنی کیس میں ملزم کی ضمانت خارج
ڈیرہ اسماعیل خان :جوڈیشل مجسٹریٹ کیمپ کورٹ پروآ/ سول جج vi ڈیرہ نے تحصیل پروآ کے علاقہ لودھی مارکیٹ میں المدینہ موبائل شاپ سے نقب زنی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے
قیمتی34 عدد موبائل فون اور نقدی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حافظ عبدلقدیر گرمانی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ملزم کی جانب سے سردار امان اللہ خان گرمانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقہ لودھی مارکیٹ میں 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب المدینہ موبائل شاپ میں نقب زنی کے دوران ملزمان
لاکھوں روپے مالیت کے 31 عدد مختلف کمپنیوں کے نئے جبکہ تین عد د استعمال شدہ ٹچ موبائل فون اور پچیس ہزار روپے نقد چوری کرکے لے گئے ۔بعدازاں دکان کے اندر نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرے کے
ذریعے ملزم حافظ عبدلقدیر ولد مشتاق احدم قوم گرمانی سکنہ پروآ کی نشاندہی ہونے پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کے دیگر نامعلوم ساتھیوں سمیت اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نے
عدالت میں اپنی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائرکی جس پر دونوں جانب کے وکلاءکی بحث سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا، ٹاﺅن پولیس نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کرنے کے الزام میں 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے مردان پل کے قریب کاروائی کے دوران ملزمان رحمت شاہ اور محمد گل سے دوران تلاشی دو پستول اور 30کارتوس برآمد کرکےانہیں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری کاروائی میں ٹاﺅن پولیس نے علاقہ خدکا میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزمان شاہجہان، سبحان، اکرم، عزیز اور ناصر سکنائے خدکا کیخلاف ہوائی فائرنگایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔
سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ،شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ میں سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ،شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار، ڈیرہ اسماعیل خان میں سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کےکم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدیدذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔صبح اور رات کے وقت گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید تکلیف اور اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ڈیرہ میں عوام کیجانب سے بھرپور احتجاج کے باوجود سوئی گیس کے مسائل حل نہیں ہو پائے ہیں۔ ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت جہاں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے وہیں بعض علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے جس سے شہری اور خاص کر گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔۔ایک طرف سوئی گیس کا غائب ہونا تو دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے۔ شہری بازار کے کھانے کھا کر معدے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔شہریوں نے حکومت،واپڈا اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر بھر پور احتجاج کریں گے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواکا ڈیرہ کا خصوصی دورہ متوقع
ڈیرہ اسماعیل خان :وزیر اعلی خیبر پختونخواکا اتوار کے روز ڈیرہ کا خصوصی دورہ متوقع ، شلٹر ہوم ،فوڈ سٹریٹ اورنخلستان کشمیر پارک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،جمعیت علماءاسلام کے عہدیداروں کی جانب سے دھمکیوں اور وزیراعلی کے گھر کے جلاﺅ گھیراﺅ اورشانگلہ میں وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے خلاف طلباءکے شیم شیم کے نعروں کے جواب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمٰن کے آبائی حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بروز اتوار خصوصی دورہ کررہے ہیں جس میں وہ شلٹر ہوم،فوڈ سٹریٹ اور نخلستان کشمیر پارک سمیت دیگر متعددترقیاتی منصوبوں کا افتتا ح کریں گے ۔اس موقع پروفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور ،ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور کی سربراہی میں استقبال کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی مقامی صحافیوں سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔واضح رہے کہ جمعیت علماءاسلام کے بعض عہدیداروں کی جانب سے دھمکیوں کے بعدوزیر اعلی خیبرپختونخوا پہلی مرتبہ ڈیرہ کے دورے پر آرہے ہیں ۔سابق امیدوار صوبائی اسمبلی قیوم حسام نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ ڈیرہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا اور اس کے دور رس نتائج ہوں گے ۔دوسری جانب حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت داخلہ نے بھجوائی۔ سمری میں کہا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنطیم انصار الاسلام لٹھ برادر ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پارٹی منشور کی شق 26 کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔دوسری جانب خیال رہے کہ حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو ہر ممکنہ حد تک روکنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومتنے جے یو آئی ف کے آزاد مارچ کو روکنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔
اینٹوں کی فروخت میں انتہا درجے کی گراں فروشی شروع
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ میں بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی فروخت میں انتہا درجے کی گراں فروشی شروع کر دی، 7 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی اینٹوں کے نرخوں میں اچانک خود ساختہ اضافہ کرکے اینٹوں کے نئے نرخ 9 ہزار روپے مقرر کر کے فروخت شروع کر دی، شہریوں نے اینٹوں کے من مانے نرخ مقررہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مکان بنانے پہلے ہی انتہائی مشکل تھے لیکن بھٹہ مالکان نے نئے نرخ مقرر کرکے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے مکان کی چھت چھیننے کی ٹھان لی ہے جس کیوجہ سے غریب افراد اب پناہ گاہوں میں رہائشیں اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔ بھٹہ مالکان گاہکوں سے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گراں فروشی پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جبکہ عوام مہنگائی کے اس دور میں بھٹہ مالکان کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ضلع ڈیرہ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ سے اینٹوں کے نرخ کنٹرول کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔
موسم کی تبدیلی گلے کی خرابی مختلف بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے ،طبی ماہرین
ڈیرہ اسماعیل خان : طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی گلے کی خرابی مختلف بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے ان بیماریوں سے بچاو¿ کے لئے احتیاط واحد راستہ ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث تھوڑیسی غفلت انسانی گلہ خراب کر سکتی ہے اس لئے شہریوں کو چاہیے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاءمیں احتیاط برتیں خصوصاً بچوں کو آئس کریم اور ٹھنڈے مشروبات سے دور رکھیں۔،انہوں نے کہا کہ گلے کی خرابی مختلفبیماریوں کی ایک بڑی وجہ فضائی آلودگی بھی ہے، اکثر دیکھا گیا ہے کہ سینٹری ورکرز کی بڑی تعداد کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کی بجائے اسے آگ لگا کر تلف کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کیوجہ سے فضائی آلودگی پھیلتیہے اور جو دھواں اٹھتا ہے وہ گلے کی خرابی کا موجب بنتا ہے سکولوں کے باہر غیر معیاری اشیاء کی فروخت بھی بچوں کے گلے کی خرابی کا موجب بنتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین بچوں کو یہ باور کرائیںکہ بازاری اشیاءکھانے سے یہ بیمار پڑسکتے ہیں، اسی طرح کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں کا صابن سے دھونا بھی مختلف بیماریوں سے محفوظ بنا سکتا ہے۔
سبزی و فروٹ منڈی گندگی اور غلاظت کے باعث شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ سبزی و فروٹ منڈی گندگی اور غلاظت کے باعث شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی شہری بدبو اور تعفن سے شدید پریشان، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران صفائی کروانے میں بری طرح ناکام، عوامی سماجی حلقوں نے سبزی منڈی میں صفائی کا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سبزی و فروٹ منڈی کی حالت زار ناگفتہ بہ ہے اس کے چاروں اطراف گندگی اورغلاظت کے ڈھیر لگے رہتے ہیں گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے منڈی میں خریداری کے لئے آنیوالے گاہکوں کوموذی امراض لاحق ہونے کے خدشہ بڑھ گیا ہے، منڈی سے ملحقہ علاقے اور سکول کے طلباءو طالبات شدید مشکلات سے دوچارہیں، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے منڈی میں پھیلنے والی گندگی کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ گندگی کے انبار، غلاظت، بدبو میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کومنہ چڑھا رہی ہے جو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے وقت گزارنے کی پالیسی پر گامزن ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، میونسپل کمیٹی کے حکام سے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے مناسب اقداماتکرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
”بیوٹی پارلرز” ہار سنگھار کی بجائے بیماریوں کی آماہ جگاہ بن کر رہ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر و گردونواح کے گلی محلوں میں کھلے ”بیوٹی پارلرز” ہار سنگھار کی بجائے بیماریوں کی آماہ جگاہ بن کر رہ گئے۔ غیر معیاری ناقص کیمیائی اجزاء اور آلودہ آلات کا مسلسل استعمال سے خواتین کو مختلف مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع ڈیرہ کی چاروں تحصیلوں میں موجود بیوٹی پارلروں کا پھیلا ہوا جال بچیوں کے علاوہ خواتین میں بیماریاں پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں۔ ناتجربہ کار بیوٹیشنز حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر کے ناقص و غیر معیاری کریمز، ہئیر کلرز، ماسک، سرخی پاو¿ڈر، اور آلودہ آلات استعمال کر کے خواتین میں بیماریاں پھیلانے کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ضلع ڈیرہ سے تعلق رکھنے والی درجنوں خواتین روزانہ سکن سپیشلسٹ، ڈاکٹروں سے رجوع کر کے اپنی سکن کا علاج کروانے پر مجبور ہیں مختلف علاقوں سے آئی ہوئیں خواتین نے بیوٹی پارلر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلی محلوں میں موجود نا تجربہ کار بیوٹیشن،ان ٹرینڈ عملہ نے خواتین کے چہروں پر مختلف ناقص و غیر معیاری کریمیں استعمال کر کے تجربے کرنے شروع کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے خواتین جلدی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہیں۔خواتین نے مطالبہ کیا کہ گلی محلوں میں کھلنے والے بیوٹی پارلرز کی چیکنگ کے لئے ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ جو پڑھی لکھی،تجربہ کار، بیوٹیشن کوکام کرنے کی اجازت دیں۔تا کہ خواتین میں پھیلنے والی جلد کی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
ٹریفک قوانین سے بے خبر رکشہ ڈرائیور شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے
ڈیرہ اسماعیل خان :ٹریفک قوانین سے بے خبر رکشہ ڈرائیور شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں روز بروز بڑھتی موٹر سائیکل وچنگ چی رکشوں کی بھرمار ہونے کی وجہ سے بازاروں سے موٹر سائیکلوں کا گزا رنہ بھی محال ہوگیاہے رکشہ ڈرائیور وں کی زیادہ تر تعداد کم عمر ہونے کی وجہ سے ٹریفک قوانین سے مکمل بے خبر ہے اور یہ کم عمر انجان ڈرائیور آئے روز حادثات کا بھی موجب بن رہے ہیں ایسے رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف متعدد بار عوامی حلقوں نے کاروائی کا مطالبہ بھی کیا مگر ڈی ایس پی ٹریفک وماتحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک قوانین سے بے خبر اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
پرائز بانڈ کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کاروائی
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے میں پرائز بانڈ کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کاروائی کے لئے ایف آئی اے کو فہرست فراہم کردی ہیں، بغیر لائسنس پرائز
بانڈ کی فروخت میں ملوث ڈیلرز ملکی او رغیرملکی کرنسی ذخیرہ کرنے میں بھی ملوث ہیں فہرست میں ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور، چارسدہ،نوشہرہ ، ابیٹ آباد ، مردان ، سمیت صوبے کے تمام بڑے چھوٹے شہروں ، قبائلی اضلاع کے پرائز بانڈ کے غیر قانونی فروخت میں ملوث تاجر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملوث ڈیلرز کے خلاف کاروائی کے لئے ایف آئی اے کو فہرستیں فہراہم کردی گئی ہیں، خیبرپختونخوا کے علاوہ ملک بھر میں پرائز بانڈ کے غیر قانونی ڈیلرز کی فہرست بھی ایف آئی اے کو فراہم کی ہے جس کے خلاف ایف آئی آپریشن کریگی ،ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ فہرست میں ڈیلرز کے نام پتے ، وغیرہ شامل ہیں جوڈیلرز بغیر لائسنس اس کاروبار میں ملوث ہیں ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے دفعات کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہیں جس کے لئے پولیس بھی ان کیخلاف کاروائی کر سکتی ہے جبکہ اگر یہی کاروبار وائٹ کلر کرائم کے لئے کیاجائے تو ایف آئی اے کو کاروائی کا اختیار حاصل ہے۔
لیبر کورٹ کے دائرہ کار کو توسیع دے دی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان :لیبر کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے دائرہ کار کو ضلع شمالی وزیرستان، ضلع جنوبی وزیرستان تک توسیع دے دی گئی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پشاور کی منظوری کے بعد لیبر کورٹس کونئے ضم شدہ اضلاع تک عرصہ چھ ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی ہے۔ لیبر کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے دائرہ کار کو ضلع شمالی وزیرستان، ضلع جنوبی وزیرستان لیبر کورٹ پشاور کے دائرہ کارکو نئے ضم شدہ اضلاع خیبر اور لیبر کورٹ سوات کے دائرہ کار کو ضلع باجوڑ اورکزئی ، اور ضلع کرم اور لیبر کوٹ مردان کے دائرہ کار کو ضلع مہمند تک توسیع دے دی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ محنت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔
پختون آپس میں رواداری،برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں ،صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے ٹانک میں پیش آنے والے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھہمدردی کا اظہار کیا ہے اور فوت ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے بعد احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج انتہائی دردناک اور قابل افسوس ہے،مرنے والوں کے لواحقین پر ڈنڈے برسانے کے بجائے حکومت کو واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانون کے مطابق سزا دینے کیلئے اقدامات ا±ٹھانے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کی بدقسمتی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ ا±ن کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ،اسی طرح پختون آپس میں چھوٹے چھوٹے باتوں پر ایک دوسرے کو قتل کرنے میں دیر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پختون آپس میں رواداری،برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں اورفراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا بے گناہ خون بہانے سے گریز کریں۔
بارش اور اولے گرنے سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہو گیا
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مختلف مضافاتی علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور اولے گرنے سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباﺅ موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دبا ﺅیعنی پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے، پریشر گریڈینٹ شمالی بلوچستان میں موجود ہے۔موسلار دھاربارش کی وجہ سے ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں موسم سرد ہوگیا اور ٹھنڈ کی شدت میں قدرے اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 18ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا ۔
تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے
ڈیرہ اسماعیل خان :تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، 4 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں 8 کھرب روپے سے زائد کی کمی، جولائی سے لے کر اب تک کرنسی مارکیٹمیں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کی کمی ہونے کے باعث ملکی قرضوں کے حجم میں بھی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے کچھ مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کچھ ماہ قبل آئی ایم ایف کے رکن رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر تعینات کیا گیا تھا۔ رضا باقر کی تقرری پر کچھ حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےدعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک جا سکتی ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا ناقابل برداشت طوفان آئے گا اور معیشت تباہ ہو جائے گی، تاہم ان خدشات کے برعکس گزشتہ 4 ماہ کےدوران کرنسی مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کے مقابلے میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران امریکی ڈالر 8 روپے سے زائد سستا ہوا ہے۔ اس وقت پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 156 روپے کی سطح سے نیچے آ چکی ہے۔ جبکہ 4 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی سے ملکی قرضوں کا حجم بھی کم ہوا ہے۔ 4 ماہ کے دوران ملکی قرضوں کے کل حجم میں 8 سو ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اس دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 15 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 14 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ تاسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 81 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 81 لاکھ ڈالراضافے سے 7 ارب 32 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر، بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ سعودیہ عرب سے ملنے والے ادھار تیل کیسہولت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔
ملزمان کواپنے انجام تک پہنچانے کے لیے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،آر پی او ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان : ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن( ر) فیروز شاہ نے کہا کہ ٹانک کے کشمیر چوک پر جاری دھرنا کو کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا اور لواحقین اپنے عزیزوں کی لاشوں کو اٹھا کر گھروں کے لے گئے دھرنا کے بعد تمام شاہرائیں کھول دی گئی ہیں اور ٹریفک سسٹم بحال کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز تھانہ ملازئی ٹانک کے علاقہ اماخیل میں بدنام زمانہ مجرم اشتہاری انعام مروت اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے دہشتگردی کے واقعہ میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے ٹریس کر لیا گیا ہے۔ملزم انعام پر دہشتگردی کی دفعات7ATA کے تحت حکومت کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کے ساتھ چھ دیگر نامزد اور چھ نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقد مہ درج کیاگیا ہے۔ انہوں نے دندیہاڑے انسانی جانوں کے قتل عام کو دہشتگردی قرار ہوئے مقتولین کے ورثا کو شہید پیکج کی یقین دہانی کرائی ہے۔ملزم انعام کے رہائشی مکان کو علاقائی قبائلی روایات کے مطابق مسمار کیا جائے گا اور پانچ دنوں کے اندر ملزم انعام سمیت دیگر ملزمان بھی گرفتار کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملزم انعام کیخلاف اس سے قبل بھی21قتل اور اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی تلاش و گرفتاری کے لیے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔دہشتگرد ملزمان کی پناہ گاہوں اور رہائشگاہوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور واقعہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچانے کے لیے جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس واقعہ کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش کے لیے خفیہ اداروں کے اراکین اور پولیس افسران پرمشتمل 10رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈیرہ سمیت حسا س اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان :چہلم امام حسین ڈیرہ سمیت حسا س اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ ۔چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔چہلم حضرت امام حسین ؓ کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور ،کوہاٹ ،ہنگو،ٹانک کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیاگیا ہے ۔امن امان کیصورتحال کے باعث پاک فوج کے دستے بھی مختلف مقامات پر گشت کریں گے ۔خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ ایف سی کے دستے بھی تعینات رہیں گے ۔چہلم حضرت امام حسین ؓ پرامن ومان کی صورتحال کو یقینیبنانے کے لئے مختلف مقامات پربازاروں کو بھی بند رکھا جائے گا جن مقامات سے جلوس برآمد ہو ں گے وہاں پر سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر بازاروں اور دکانوں کو بند رکھا جائے گا اور اس حوالے سے تاجروں کوبھی آگاہ کردیاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین ؓ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ڈیرہ میں دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا جبکہ چہلم کےموقع پرپاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ