پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ٹی ائی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا شعبہ اوٹ ڈور بند کر دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہٹ دھرمی نہیں چھوڑے گی احتجاج جاری رکھیں گے. ایم ٹی ائی ایکٹ کے معاملے پر پنجاب حکومت اور ڈاکٹرز امنے سامنے ہیں۔ بہاولپور کے ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے شعبہ اوٹ ڈور کو بند کر دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ہٹ دھرمی پر قائم ہے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ او پی ڈی کی بندش سے دور دراز سے انے والے مریضوں کا رش لگ گیا جو بغیر علاج کروائے واپس جانے پر مجبور ہوئے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا تھا کہ ایم ٹی ائی ایکٹ کو نافذ نہیں ہونے دیں گے
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت غریب مریضوں کے علاج کو مشکل بنا رہی ہے جس سے غریب طبقہ پس جائے گا۔ دوسری جانب مریضوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال بند کر کے انہیں پریشان کیا جا رہا ہے
Daily Swail-Native News Narrative
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون