نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19اکتوبر2019:ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو ،جتوئی علی پور اور گردونواح سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

کوٹ ادو سے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو میں سول جج فیاض احمدساجھرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ کا چھاپہ،کرپشن کنگ پٹواری 50ہزارروپے شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،،نشان زدہ نوٹ برآمد،گرفتار ہونے والا موضع پرہاڑ شرقی کا کرپشن کنگ پٹواری نذر عباس اثاثہ جات  بارے بھی انکشاف ہوا ہے جس پرکے 2قیمتی بنگلے لیہ شہر میں اور 2 گاڑیاں نئے ماڈل کی ہنڈا نمبریLEH-433، اور چاپانی گاڑی Plaza اپلائیڈ فار ہیں، پٹواری مذکور شاہانہ طرز پر زندگی گزار رہا تھا،بااثر ہونے پربیک وقت ضلع لیہ کے موضع لوہانچ نشیب اور ضلع مظفرگڑھ کے موضع پرہاڑ شرقی  میں تعیناتی تھی،فرد ملکیت کا ریٹ 20ہزار روپے فی مرلہ اور، رجسٹری کا انتقال درج کرنے کا ریٹ 10ہزار روپے سے 40ہزار روپے تک مقرر کررکھا تھا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے شہریوں سے سرعام لوٹ مار کرنے والے موضع پرہاڑ شرقی کے با اثر  کرپشن کنگ پٹواری نذر عباس ہراج کو محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے،وارڈ نمبر14بی کوٹ ادو کے رہائشی محمد ریاض ولد محمد بخش چانڈیہ کی شکایت پر سول جج فیاض احمدساجھرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ عباس پلازہ میں واقع اس کے دفتر میں چھاپہ مارا اور فرد اور انتقالات کیلئے لی گئی رشوت کے نشان زدہ نوٹ 50ہزارکرپشن کنگ پٹواری نذر عباس ہراج سے برآمد کر لئے،

نذر عباس ہراج پٹواری جو کہ تحصیل و ضلع لیہ کا رہائشی ہے جس کی تعیناتی لیہ کے موضع لوہانچ نشیب میں بھی ہے اور کوٹ ادو کے موضع پرہاڑ شرقی میں بھی تھی، نذر عباس ہراج کرپشن کا بادشاہ ہے جو کہ تحصیل چوبارہ اور تحصیل لیہ کی اکثر و بیشتر سٹیٹ لینڈ جعلی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فروخت کر چکا ہے، اور گورنمنٹ آف پاکستان کو کروڑوں روپے کی اراضی سے محروم کر چکا ہے، پٹواری مذکور نے موضع پرہاڑ شرقی کے لوگوں کا خون نچوڑنے کیلئے بدنام زمانہ 4پرائیویٹ منشیوں کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا، پٹواری شام 4 بجے کوٹ ادو شہر آتا ہے اس وقت تک اس کے منشی موضع کے لوگوں سے پیسے اکھٹے کر چکے ہوتے اور وہ اپنی دیہاڑی لیکر واپس لیہ چلا جاتا تھا، مذکورہ کرپشن کنگ  پٹواری نذر عباس ہراج کے اثاثہ جات بارے   بھی انکشاف ہوا ہے اور مذکور کے اس وقت جو اثاثہ جات ہیں ان میں 2 بنگلے لیہ شہر میں اور 2 گاڑیاں نئے ماڈل کی ہنڈا نمبریLEH-433، اور چاپانی گاڑی Plaza اپلائیڈ فار ہیں، پٹواری مذکور شاہانہ طرز پر زندگی گزار رہا تھا، جس کے پاس بیک وقت ضلع لیہ کے موضع لوہانچ نشیب اور ضلع مظفرگڑھ کے موضع پرہاڑ شرقی کا چارج تھا،کوٹ ادو شہر میں پٹواری نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہوئی تھیں، فرد ملکیت کا ریٹ 20ہزار روپے فی مرلہ ہے اور فرد ملکیت پر CO کے حکم پر تتیمہ بنایا جاتا ہے جس پر اراضی کی حیثیت درج کی جاتی ہے، پٹواری مذکور مکان والی جگہ کو خالی پلاٹ شو کرکے ہزاروں روپے لیتا تھااور قیمتی پلاٹوں کو سستا شو کر کے ہزاروں روپے وصول کرتا تھا، رجسٹری کا انتقال درج کرنے کا ریٹ 10ہزار روپے سے 40ہزار روپے تک فی انتقال ہے جبکہ سرکاری طور پر فرد ملکیت کی فیس صرف 50 روپے ہے جو کہ دفتر قانونگو وصول کرتا ہے اور ہر رجسٹری کے انتقال کی فیس بوقت رجسٹری سب رجسٹرار وصول کر لیتا ہے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) مسلح اوباشوں نے گن پوائنٹ پر 10وی کلاس کی طالبہ اغواء کرلی، جو س کی دکان میں لے جاکر زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، نو سرباز نے مطلقہ خاتون کو شادی کاجھانسہ دیکر حاملہ کردیا،انکار پر اغوا کرکے زیادتی کی کوشش، تشددبھی کیا،بہنوئی نے سالی کو بے ابرو کردیا،بیوی کو بھڑکانے پر خاوند کا سالے کی بیوی پر تشدد، پولیس نے ڈکیتی قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا، آلہ قتل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے، اس بارتفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی سدھاری کے رہائشی  کی 14سالہ بیٹی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موچی والہ کی 10ویں کلاس کی طالبہ گزشتہ روز سکول آرہی تھی راستہ میں اوباش محمد زبیر کلاسرہ نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر قابو کرلیا اور موٹرسائیکل پر بٹھاکر جو س کی دکان پر لے گئے جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر اس کے کپڑے پھاڑ دیے شور پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ پیر جگی موڑکے ایک  رہائشی کی بیٹی  کو اس کے خاوندنے طلاق دے دی تھی، اس خاتون  کو طارق کھرل نے عدت پوری ہونے کے بعد شادی کا چھانسہ دیکر 5ماہ تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا،حاملہ ہونے پر شادی سے انکار کردیا، بعدازاں اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر اسے اغوا کرکے لے گئے، منت سماجت  پر اسے کیپکو چوک کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، تھانہ چوک سرور شہید کے علاقے 5مرلہ سکیم کے غلام مصطفی راجپوت جوکہ مزدوری کے سلسلے میں کروڑ لعل عیسن گیا ہو ا تھا کہ غلام  مصطفیٰ کی بیوی اپنی چھوٹی بہن کے گھر چک نمبر 618ٹی ڈی اے ملنے گئی جہاں اسے بنوئی سجاد راجپوت پیر جگی موڑ حقہ لینے کے بہانے لے گیا اور راستہ میں اس کیساتھ زیادتی کر ڈالی، شور پر راہگیر وں کے آنے پر موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا،تھانہ دائرہ پناہ کے علاقہ بیٹ قائم والہ میں بیو ی کو بھڑکانے کی رنجش پر ندیم ریاض،سلیم ریاض، ریاض حسین نے محمد علی رندکی بیوی کو تشدد کانشانہ بنایا، شور پر چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس چو ک سرور شہید دوران گشت قتل و ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب قاتل مشتاق رانجھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور بمعہگولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادو تمام وقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام ےٰسین خان گوگانی کے ماموں غلام محمد گوگانی بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں،مرحوم کی روح کو ایصال چواب کیلئے رسم قل خوانی کل21اکتوبر بروز سوموار 10بجے دن ان کے آبائی گاؤں دری 29ہزار ادا کی جائے گی،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو کے نواحی علاقے احسان پور میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول یوسف والا کے گیٹ پر ناقص تعلیمی معیار کے خلاف بچوں کے والدین اور اہل علاقہ کا احتجاج،اساتذہ بچوں سے دیسی گھی انڈے اور دودھ کا تقاضہ کرتے ہیں،چپڑاسی بچوں کا گالی گلوچ کرتا ہے،سکول انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے،بچوں کے والدین کا الزام،سکول کے چپڑاسی کو معطل کردیا ہے،واقعہ کی انکوائری کیلئے  ٹیم بنا  تشکیل دے دی ہے،الزام ثابت ہونے پرذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی،ڈپٹی ایجوکیشن افیسر زنانہ مسز روحی مہناز،اس بارے تفصیل کے مطابق سرکاری سکولوں میں تعلیم کے نام پر ورثاء کے ساتھ مذاق کیا جانے لگا اساتذہ کی عدم دلچسپی کے باعث زیر تعلیم بچوں کے مستقبل داؤ پر لگ گئے کوٹ ادو کے نواحی علاقہ قصبہ احسان پور میں قائم گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول یوسف والا میں ناقص تعلیمی معیار کے خلاف بچوں کے ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا فی میل اساتذہ بچوں سے دیسی گھر دودھ اور دیسی انڈے لانے کو بولتی ہیں گپ شپ میں مصروف رہنے سے سکول میں زیرتعلیم بچیوں اور بچوں کی کوئی دیکھ بھال نہیں ہے۔

ورثاء کی جانب سے متعدد بار سکول انتظامیہ کے خلاف شکایت پر بچوں پر تشدد کیا جانے لگا سکول چپڑاسی کا بھی ورثاء کے ساتھ گالم گلوچ معمول بن گیا سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے سکول کے انتظامیہ کے رویے اور ناقص تعلیمی معیار پر محکمہ ایجوکیشن کے اعلی آفیسران سے نوٹس لینے اور سکول انتظامیہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری طرف معلمین کے خلاف احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے،ڈپٹی ایجوکیشن افیسر زنانہ مسز روحی مہنازنے ایکشن لیتے ہوئے سکول کے چپڑاسی کو معطل کردیا جبکہ انڈے دیسی گھی دودھ اور تشدد کے معاملے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،اس بارے،ڈپٹی ایجوکیشن افیسر زنانہ مسز روحی مہنازنے صحافیوں کو بتایا کہ بچوں کے والدین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے چپڑاسی کو معطل کردیاہے اور واقعہ کے حقائق جاننے کیلئے انکوائری ٹیم بنا دی ہے اگرسکول انتظامیہ الزامات میں ملوث پائے گئے تو انکے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی.


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) دھکا بستی چوک سرور شہید کی رہائشی شاہد اقبال گل کی بیٹی نے پریس کلب کو ٹ ادو میں آ کر بتایا کہ وہ ایک شریف خاتون ہے اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، خاتون نے الزام عائد کیاکہ 2ماہ قبل وہ چوہدری میڈیکل سٹور پر اعجاز الحق آرائیں کے پاس  دوائی لینے گھی تھی جہاں پرڈاکٹر اعجاز الحق نے اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی تھی جس کا اس نے تھانہ چوک سرور شہید میں مقدمہ نمبر337/19زیر دفعہ 376آئی درج کرایاہوا تھا،خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیا جس پر اسے ملزم کی جانب سے سگین تاریخ کی دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ اس کا تا حال ڈی این اے ٹیسٹ بھی نہیں کرایا گیا، گلشن جمیلہ نے کہاکہ وہ مقدمہ درج کروانے کے بعد ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ او چوک سرور شہید کے پاس روزانہ چکر لگارہی ہے مگرایس ایچ او چوک سرور شہید چوہدری جاوید ملزم کے ساتھ مل گیا ہے،انہوں نے کہا کہ چوک سرورشہید میں گزشتہ دنوں لگنے والی کھلی کہچری میں اس نے آرپی او ڈیر ہ غازی خان احمد عمران کے پاس پیش ہونے کی کوشش کرکے مقدمہ میں پولیس کی کارگردگی ہٹانے کی کوشش کی تھی مگر پولیس نے وہاں پر دوسری پارٹی کو بلایا کر آرپی او سے ملا دیا مگر اسے آرپی او سے ملنے نہ دیا، خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،آئی جی پنجاب، آرپی اوڈیرہ غازی خان، ڈی پی او مظفر گڑھ، ایس ڈی پی او کوٹ ادو سے مطالبہ کیا کہ اس کے مقدمہ کے ملزم گرفتار کیے جائیں اور اس کا فوری طور پر ڈی این اے کردیا جائے اور ملزم کو فرار وقعی سزادی جائے، بصورت دیگر وہ ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی  کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام ےٰسین خان گوگانی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، ملک میں بیروز گاری،مہنگاہی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، یہ ملک کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا، اس ملک کے بننے میں 20لاکھ شہدا کا خون شامل ہے یہ ملک قائم و دائم رہے گا،بلاول بھٹو کا مظفرگڑھ میں شاندار استقبال کریں گے،ان خیا لات کا اظہار  انہوں نے سانحہ کار ساز کے شہداء کی یاد میں دری 29ہزارپر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسان، غریب مزدور کی جماعت ہے، یہ عوام کی پارٹی ہے ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور اور جینے کا حق دیا،پاکستان پیلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیر کا سودا کر چکی ہے کیا،اقوام متحدہ میں تقریر کی وجہ کشمیریوں سے کرفیو ہٹا دیا گیا ہے، اس موقع پر سانحہ شہداہ کار ساز کے شہداء کیلئے قرآن خوانی اور دعا بھی کی گئی،تقریب میں محمد آصف خان گوگانی، حسیب خان گوگانی،ڈاکٹر، خلیل سکھانی،شہباز خان گوگانی،غلام عباس موہانہ،اللہ وسایا حر سمیت سینکٹروں کی تعداد میں جیالے اور کا رکنان بھی موجودتھے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مظفرگڑھ میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، اس سے قبل وہ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل فنانس سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتے رہے تھے،اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور ضلع کی عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا،

سابقہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کے دور کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، سیاسی و سماجی نمائندگان،سول سوسائٹی اور تعمیرو ترقی کے محکمہ جات کے تعاون سے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط میں زیر تعمیر دو رویہ سڑک پرجاری کام کی رفتارکو تیز کیا جائے گا اور اس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا، اس کے علاوہ علی پور روڈ کی تعمیر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی 5سٹرکوں کیلئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے اس پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ضلع کی عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ضلع میں پائیدار قیام امن کیلئے محکمہ پولیس اور سیکورٹی کے اداروں کی معاونت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،

About The Author