نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فروری 2020 تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دیگر اہداف بھی حاصل کرلے گا،شاہ محمود

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کے سامنے وزیر اعظم نے ایران کا موقف اور پاکستان کے تحفظات رکھے ، دونوں ممالک میں ٹینشن میں کمی آئی ہے ۔

ملتان :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاہے کہ بھارت کوششوں کے باوجود پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کر ا سکا،بھارت نے پاکستان کے خلاف سفارتکاری کی ۔

ملتان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی منی لانڈرنگ کی روک تھام کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ فروری 2020 تک پاکستان دیگر اہداف بھی حاصل کرلے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کی کوشش ہے خطے میں حالات خراب نہ ہوں، کچھ قوتیں امہ کا اتحاد پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں،خطے میں امن کے لئے وزیراعظم نے ایران اور سعودیہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کے سامنے وزیر اعظم نے ایران کا موقف اور پاکستان کے تحفظات رکھے ، دونوں ممالک میں ٹینشن میں کمی آئی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے، ملک میں مارشل لاء لگنے کا چانس نہیں ہے۔عوام کو پاکستان کو درپیش مسائل کا ادراک ہے ،ملک معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاری کے لئے ملک میں استحکام ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاپہلے ہی کہ دیا تھا سندھ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی ہوگی، پی ایس 11کا نتیجہ پہلا قطرہ ہے  ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،بلاول بھٹو نے 5دن پی ایس 11الیکشن کی مہم چلائی ۔

انہوں نے کہا کہ اسی حلقے سے  بلاول بھٹو رکن قومی اسمبلی بھی سندھ کی عوام باشعور ہوگئی ہے اور نتیجہ تبدیلی کا اشارہ ہے ، پیپلز پارٹی مسلسل 11سال سے سندھ میں برسر اقتدار ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو الیکشن کے نیتجے پر اپنی قیادت سے نالاں ہیں ،بلاول کی ناراضگی کے باعث سندھ کابینہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہا کہ احتجاج پر امن انداز میں کیا جائے، ڈندا برداروں سے آئین و قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ آئین کسی ملائشیا کو کارروائی کی اجازت نہیں دیتا۔

About The Author