دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر کا امکان

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے فریم ورک پر ابھی تک کام شروع نہیں کر سکی، انتظامات میں تاخیر بلدیات کی وزارت کسی کے پاس نہ ہونا ہے۔

لاہور: پنجاب میں لوکل سیٹ یعنی بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ بلدیاتی انتخابات انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اگلے سال مئی تک ملتوی ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے فریم ورک پر ابھی تک کام شروع نہیں کر سکی، انتظامات میں تاخیر بلدیات کی وزارت کسی کے پاس نہ ہونا ہے۔

خیال رہے کہ  بلدیات کی وزارت کا چارج وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے پاس ہے، وزیراعلی کی مصروفیات کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات بارے کوئی اجلاس نہیں بلایا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا عندیہ وفاقی وزیر خارجہ بھی دے چکے ہیں۔

اس ضمن میں پنجاب کے صوبائی وزیر راجہ بشارت نے رابطہ کرنے پر کہاہے کہ  پنجاب حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہے ،  پنجاب کو بہتر بلدیاتی نظام دینے کے لئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری کاموں میں تاخیر ہونا کوٴئی بڑی بات نہیں ہے۔

About The Author