دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی ٹین لیگ: پاکستان کرکٹ کے بڑے ستارے ابوظہبی میں چمکنے کو تیار

شاہد آفریدی ، وہاب ریاض، محمدعامر، محمد حفیط ، شعیب ملک ، عماد وسیم اور فہیم اشرف ٹی ٹین لیگ میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔

اسلام آباد:ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے، کرکٹ کے بڑے ستارے ابوظہبی میں چمکنے کو تیارہیں، لیگ میں پاکستانی ستاروں نے نمایاں جگہ بنائی ہے۔

شاہد آفریدی ، وہاب ریاض، محمدعامر، محمد حفیط ، شعیب ملک ، عماد وسیم اور فہیم اشرف ٹی ٹین لیگ میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔

ابوظہبی لیگ میں دیگر ممالک کے نامور ستارے بھی میدان میں نظرآئیں گے، ڈیرن سیمی، آندرے رسل، ملنگا، ڈیوان براوو،ایوں مارگن ،ہاشم آملہ اور واٹسن سمیت دیگرورلڈکلاس کرکڑز لیگ کی آٹھ ٹیموں میں شامل ہیں۔

ٹی10 لیگ میں ٹیم قلندر بھی شامل ہے، آئیکون شاہد آفریدی ہیں ان کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی ٹیم قلندرمیں نظرآئیں گے۔

ابوظہبی ٹی 10 لیگ 15 نومبر سے24 نومبر تک یواے ای میں کھیلی جائیگی جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

About The Author