کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 62افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکے جمعہ کی نماز کے دوران ہوئے۔ دھماکے ضلع ہسکہ کے جبڑا درہ کے علاقے کی ایک مسجد میں ہوئے۔
ننگرہار صوبے کے گورنر کے مطابق دھماکوں سے مسجد کی چھت گرنے سے زیادہ نقصان ہوا۔
افغان حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے فوری طور پر ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس