نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ڈیرہ دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،شہر کے

تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں ڈیرہ پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے

جس کے مطابق چہلم کے دوران2ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں وں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح جلوسوں کے راستوں کو بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کی جائے گی

جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام راستوں، جلوسوں اور دیگر اہم و حساس مقامات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی، تمام جلوسوں کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ

ساتھ جلوسوں کی گزرگاہوں میں موجود تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گن پوسٹ اور پلگنگ پوائنٹس پر بھی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔چہلم کے دوران شہر کی سکیورٹی کو فول پروف

بنانے کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی حساس مقامات پر موجود رہیں گی جبکہ ایس سی یو، آر آر ایف، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، پولیس پٹرولنگ فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایس بی کے جوان بھیسکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے،

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک اہلکار بھی موجود رہیں گے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزیدسخت کر دی گئی ہے جس کے دوران شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کا سختی سے چیکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ شہر بھر کے سرائیوں، گیسٹ ہاوسز اور ہوٹلز میں رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا بھی چیک کرنے کا عملجاری ہے تاکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کی جاسکے ۔


ڈیرہ کی تاریخ کی اب تک کی بڑی سزا کافیصلہ کالعدم قرار،ملزم بری کر دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان:پشاور ہائی کورٹ سرکٹ بینج ڈیرہ کے جسٹس جناب سید عتیق شاہ اور جسٹس جناب صاحبزادہ اسد اللہ خان پر مشتمل دورکنی بینج نے ڈیرہ میںتہرے قتل کے انتہائی اہم مقدمہ

میں اب تک کی سزا کا بڑا فیصلہ 92 سال قید بامشقت اور سات لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ملزم کی جانب سے فاروق اختر ایڈوکیٹ ،سیف الرحمٰن ایڈوکیٹ اور غلام حُر خان بلوچ ایڈوکیٹ جبکہ مستغیث کیجانب سے وحید انجم ایڈوکیٹ میں محمدمحسن ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی ۔

گزشتہ سال 29 نومبر کو ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ شاکر اللہ خان نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعیطور 92 سال قید بامشقت اور سات لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دو ملزمان کو اشتہاری گردانتے ہوئے ان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتار ی جاری کیے ۔استغاثہ کے مطابق مجرم شیر عالم ولداکبر شاہ قوم شیخ سکنہ وانڈہ ابو پر الزام تھا کہ اس نے دیگر دو ملزمان سید عالم ولد گل عالم اور قدیم خان ولد میرم شاہ اقوام شیخ ساکنان وانڈہ ابو کے ہمراہ فائرنگ کرکے ر دو بھائیوں سعداللہ اور علی رحمان پسرانرحمدل اقوام شیخ اور محمد حنیف ولد عالمگیر ساکنان وانڈہ ابو کو قتل جبکہ حاکم جان ولد عبداللہ اور محمد یوسف ولد فیروز اقوام میراثی ساکنان وانڈہ ابو کر زخمی کردیا ۔زخمی حاکم جان نے تھانہ یارک میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ 12 اگست 2014 کو علاقہ بہادری میں تماشہ دیکھ کر موٹرسائیکلوں پر اپنے گھر جارہے تھے کہ شب ایک بجے کے قریب وہ اراضی نزیر خان بحد وانڈہ میر عالم پہنچنے تو قریبی درختوں کے جھنڈسے مسلح بہ کلاشنکوف تینوں ملزمان اچانک نمودار ہوئے جنہیں موٹرسائیکل کی لائٹ سے ہم نے پہنچان لیا ۔ہم نے موٹرسائیکل فورا وآپس پیچھے موڑے لیکن اس دوران انہوں نے اپنی اپنی کلاشنکوف سے ہم پرفائرنگ کردی ۔

مقدمہ درج ہونے پر ایک ملزم شیر عالم کو گرفتار کرلیاگیا ۔استغاثہ کی جانب سے 18 گواہان اور شہادتیں عدالت میں پیش کی گئیں ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے 41 صفحات پرمشتمل اہم تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے مجرم کے خلاف تین افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر اسے تین بار پچیس سال قید بامشقت ،دولاکھ روپے فی مقتول کے لواحقین کو عواضانہ عدم ادائیگی پر چھ ماہ قیدمزید جبکہ دو افراد پر قاتلانہ حملہ کرنے پر اسے پانچ پانچ سال قید اور فی کس پچاس ہزار روپے جرمانہ ،عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید مزید ،زخمی محمد یوسف کے شدید زخموں کی نوعیت پر مجرم کو پانچ سال قید سختاور پچاس ہزار روپے ارش جرمانہ جبکہ زخمی حکم جان کے خفیف زخمیوں کی نوعیت پر مجرم کو دو سال قید سخت اور بیس ہزار روپے دمن جرمانہ عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید مزید کی سزا کا حکم جاری کیا ۔ملزم نے عدالتعالیہ میں اپیل دائر کی جس پر عدالت نے دونوں جانب کی بحث سننے کے بعد ماتحت عدالت کی سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔


سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات میانخیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان:ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات میاںخیل کی نماز جنازہ بیساکھی گراونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، محکمہ پولیس کے اعلی افسران، ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعدادکی شرکت ۔نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی سندھ شاہد حیات میانخیل جو کہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے کی نمازجنازہ آج بیساکھی گراﺅنڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور ، جج سپریم کورٹ مظہر عالم میانخیل ،آئی جی اسلام آباد، آئی جی بلوچستان، کمشنر ڈیرہ ڈویژن، ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ سمیت بڑی تعداد میں عوامی نمائندوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو آبائی علاقے میں لے جا کر تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ سے پہلے بیساکھی گراونڈ کیاردگرد کے ایریا کی مکمل سکیننگ کی گئی جبکہ علاقے میں تمام موبائل نیٹ ورک سروس کو بھی عارضی طور پر بند کیا گیا۔


سول ڈیفنس ڈیرہ کاسولہ روزہ تربیتی کورس مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان:سول ڈیفنس ڈیرہ میں تقسیم اسناد کی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں سولہ روز ہ تربیتی کورس میں شامل بیس خواتین اساتذہ نے شرکت کی ۔تربیت کے دوران انہیں ٹرائبل ٹیکسٹائل

ملز ڈیرہ کا تربیتی دورہ بھی کروایا گیا ۔تقریب کے دوران صدف زہرا نے سول ڈیفنس آفیسر اعجاز احمد ،انسٹرکٹرز ساغر امداد اور محمد شعیب کا شکریہ ادا کیا کہ ایک اچھے ماحول میں عمدہ تربیت دی گئی اور یہ سلسلہ مزیدبھی جاری رہنا چاہئے ۔سول ڈیفنس آفیسر اعجاز احمد نے ڈی ای او زنانہ سید ہ انجم بخاری کے خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔آخر میں میجر (ریٹائرڈ)اعجاز حسین بلوچ نے شرکاءتقریب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہجب کوئی خاتون تربیت حاصل کرتی ہے تو ایک خاندان تربیت حاصل کرتا ہے ۔اس لئے خواتین کے لئے یہ کورس بہت ضروری ہے ۔


آزادی مارچ کے نام پر ملک میں افراتفری پھیلانا مقصود ہے ۔علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے مرکزی امین مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد آزادی مارچ کے نام پر ملک میں

افراتفری پھیلا رکھی ہے، ڈنڈا بردار فورس دکھا کر وہ قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام زور شور سے جاری ہے اور جو منصوبے التواءکا شکار تھے ان پر بھی جنوری2020ءتک کام کا آغاز ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما نواز خان اور خان امجد خان بھی موجود تھے۔ سردار علیامین خان گنڈہ پور نے کہا کہ اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں غریب اور نادار افراد کی رہائش اور تین وقت کی خوراک کیلئے شلٹر ہوم کا افتتاح ہورہا ہے،

پی ٹی آئی کی حکومت نے صرف ایک سال کے دورانڈیڑھ لاکھ لوگوں کو بیرون ملک بھجوایا ہے، اور انشاءاللہ اگلے سال5لاکھ افراد کو بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسوقت امت مسلمہ کے ہیرو ہیں، ہمارا دھرنا اصولوں پر تھا، مولانا فضلالرحمن کا یہ کہنا کہ میرا دھرنا عوام کو آزادی دلانے کا ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ الیکشن کے دوران عوام نے ووٹ کی پرچی سے آپ کو شکست دیکر آپ سے نجات حاصل کرلی ہے۔


چار سالہ معصوم بچی ظالمانہ رسم ونی کی بھینٹ چڑھ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان:تحصیل پہاڑپور کے علاقہ جھوک عمرے والی میں پنچائیت کے فیصلہ پر چار سالہ معصوم بچی کو ظالمانہ رسم ونی کی بھینٹ چڑھا دیاگیا ،معصوم بچی کا نکاح بائیس سالہ نوجوان کے

ساتھ کرنے کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی ،بچی کے والد کی رپورٹ پر نکاح خواہ سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے علاقہ جھوک عمرے والی

میں پنچائیت نے چار سالہ معصوم بچی کا بائیس سالہ نوجوان کے ساتھ نکاح کرانے کا فیصلہ جاری کردیا اور بعدازاں اپنے ظالمانہ فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لئے بچی کا نکاح نوجوان کے ساتھ زبردستیپڑھادیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق جھوک عمرے والی کے رہائشی نوجوان کاپڑوسی جوانسال لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر لڑکی کے اہل خانہ معاملے کو پنچائیت میں لے گئے جہاں پر پنچائیت نے نوجوان کی چار سالہ بہن کا نکاح لڑکی کے بائیس سالہ بھائی کے ساتھ ونی کرنے کا ظالمانہ فیصلہ جاری کردیا ۔پنچائیت کے فیصلے پر معصوم بچی کا نکاح زبردستی بائیس سالہ نوجوان کے ساتھ پڑھا بھی دیا گیا اور بچی کے والد کو ڈرایا دھمکایا گیا کہ اگر اس نے زبان کھولی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہاڑپور پولیس حرکت میں آگئی اور معصوم بچی کے والد کی رپورٹ پر نکاح خواں مولوی ہدایت الرحمن اور پنجایت کے سرپنچ ملک اختر سمیت سات افراد کے کیخلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 310A- 506 ت پ درج کر لیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئےہیں ۔


محکمہ پولیس کے تحت آپریشنل اور انوسٹی گیشن ذمہ داریوں کا انتہائی غیر معمولی بنایا جانانہایت ضروری ہے ،ڈی پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے تحت آپریشنل اور انوسٹی گیشن ذمہ داریوں کا انتہائی غیر معمولی بنایا جانا نہ صرف ضروری ہے بلکہ دور حاضرمیں جرائم کی نت نئی ٹیکنیکس سے روشناس ہونا وقت کا تقاضا بھی ہے ۔ جدید تکینکی انداز میں انوسٹی گیشن کرنے کا مقصد پولیس کے شعبہ تفتیش کو مزید غیر جانبدرانہ شفاف اور عوام دوست بنانا ہے تاکہ جرائم پیشہعناصر کی بیخ کنی کی جاسکی کیونکہ موثر ٹھوس وکامیاب تفتیش سے ہی جرائم میں ملوث اور گرفتار ملزمان کے لئے مثالی سزائیں یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔

وہ گزشتہ روز سوئس ایجنسی فار ڈیویلپمنٹ ہیومن رائٹس کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطا ب کررہے تھے ۔

اس موقع پرمحکمہ پولیس کے شعبہ تفتیش اورآپریشنل سٹاف کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی اور ڈیرہ نے کہا کہ تفتیش کی جدید تکینک کا استعمال موجودہ حالات میںوقت کی اہم ضرورت ہے ۔تفتیشی مہارتوں کے ساتھ ساتھ فرائض منصبی کی بہتر ادائیگی ،کردار ساز ی اور رویہ کو مزید بہتربنا نا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت افسران کی بدولت کامیاب اور موثرانوسٹی گیشن مقاصد تک رسائی حاصل کرنا پولیس افسران کی اہم ذمہ داری ہے اور ہمیں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ وسائل کو شفاف طور پر استعمال میں لاتے ہوئے محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتری اورکامیابی کی جانب گامزن کرنا ہوگا۔

انہوں نے  کہا کہ مظلوم افراد کی پولیس سے بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں لہذا خدا کے لئے انکی امیدوں کونہ ٹوٹنے دیں ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں بلکہ قانون کےمطابق کاروائی عمل میں لائیں۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ دلاور خان بنگش نے شعبہ تفتیش اور آپریشنل اسٹاف کے افسران کوتعریفی اسناد سے نوازا اور آخر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹپولیس آفیسر دلاور خان بنگش کو شیلڈ پیش کی ۔


مستحکم جمہوریت کیلئے حق رائے دہی کی شرح میں اضافہ ناگزیر ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ عبدالرﺅف خان نے کوٹ موسیٰ تحصیل درابن میں ڈی اے آئی تعبیر پروگرام کے تعاون سے آگاہی مہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم جمہوریت کیلئے حق رائے دہی کی شرح میں اضافہ ناگزیر ہے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ لازم ہے، جو لوگ18سال یا زائد عمر کے ہوچکے ہیں وہ شناختی کارڈ ضرور بنائیں،

اسسلسلے میں الیکشن کمیشن کے زیر انتظام کئی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ عوام ان سے مددو معاونت ضرور حاصل کریں۔ اس موقع پر علاقہ کی خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں ۔ عبدالروف خان نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنے ہیں ان میں الیکشن کمیشن نادرا موبائل وین کا انتظام کر رہا ہے تاکہ ووٹ کے اندراج میں اضافہ ہو۔15نومبر سے14دسمبر2019 تک پولنگ سٹیشن لیول پرسرکاری سکولوں میں ابتدائی انتخابی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی تاکہ عوام ان فہرستوں کا معائنہ کر سکیں اور ان فہرستوں کی تصحیح کی جا سکے۔

اسکے بعد حتمی انتخابی فہرستیں شائع کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ نئےقانون کے مطابق اب ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر دیئے گئے پتہ کے مطابق ہی ممکن ہے تاہم مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ کے اندراج کیلئے الیکشن کمیشن آفس ڈیرہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نےکہ پائیدار و مستحکم جمہوریت اور شفاف انتخابات کیلئے ووٹ کا اندراج اور استعمال یقینی بنانا وقت کا تقاضا ہے۔


نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ درازندہ کی حدود علاقہ کھوئی بہارہ سے خاتون کی لاش برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ،ورثا کی تلاش جاری ،خاتون کی موت اونٹ کے کاٹنے سے بیان کی گئی ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ درازندہ کے علاقہ کھوئی بہارہ کے علاقہ جانو زمامیں نامعلوم خاتون کی لاش موجود پائی گئی ۔اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔پولیس

کے مطابق خاتون کی موت نامعلوم شخص کے اونٹ کے کاٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

درازندہ پولیس نے ایس ایچ او محمد مشتاق کی مدعیت میں نامعلوم شخص کیخلاف ت پ322-289/کے تحت مقدمہ درج کرکے خاتون کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔


ڈمپر بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا ،ڈرائیو رموقع پر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ بھکر روڈ زمیندار ہوٹل کے قریب ڈمپر ٹھیک کرنے کے دوران پچھلا حصہ اوپر اٹھانے کے دوران بجلی کے تاروں میں ٹکرانے کے باعث ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ زمیندار ہوٹل کے قریب سڑک کے کنارے ڈمپر کو ٹھیک کرنے کے دوران ہائیڈرالک کے ذریعےاس کا پچھلا حصہ اٹھانے پر وہ اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹرانسمیشن کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دارکرنٹ لگنے سے ڈمپر کا ڈرائیور میرکلام ولد بامیت خان قوم محسود سکنہ لدھا جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اوربعدازاں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔


نوجوان نے چھت سے لٹک کر اپنے قیمتی زندگی کا خاتمہ کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ صدر کی حدود علاقہ دربڑی میںزندگی سے بیزار اٹھارہ سالہ نوجوان چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردی گئی ،پولیس نےواقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ دربڑی میں اٹھارہ سالہ نوجوان کرامت اللہ ولد محمد بخش قوم کھیارہ سکنہ دربڑی نے اپنے زندگیسے بیزار ہوکر گھر کے اندر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال لیا اور چھت سے جھول گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئیہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ۔


غربت کے خاتمے کے لئے بیروزگار مردوخواتین کوکاروبار کے لئے بلاسود قرضہ کے چیک تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان :معروف سماجی تنظیم ”سرو“ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کے ”احساس پروگرام“ کے تحت چیکتقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر کشمیر وگلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس تقریب کا مقصد مختلف چھوٹے کاروبار کرنے والےخواتین وحضرات میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کرنا تھا۔ وزیراعظم کا ”احساس پروگرام“ نئے پاکستان کا غریب دوست پروگرام ہے۔ جس میں اثاثہ جات‘بلا سود قرضوں کی فراہمی اور ہنر سازی کا جامعپروگرام ترتیب دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان اور غربت سے خوشحالی تک کا سفر اسوقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان سے غربت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔اسی طرح دیگر پروگرام بھی شروع کئے جارہے ہیں جن میں نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروبار کے لئے قرضے دئیے جائیں اور ہنرسکھائیں جائیں گے تاکہ وہ اپنے پاو¿ں پر خود کھڑے ہو سکیں۔پاکستان کی چالیس فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھیمعاشی عمل کے دھارے میں لارہے ہیں۔اس موقع پر سماجی تنظیم ”سرو“ کے چیف ایگزیکٹو احمد زیب خان گنڈہ پور نے کہا کہ وزیر اعظم کے ”احساس پروگرام“ کا مقصد بلاسود قرضہ برائے روزگار ہے۔قرضے کیحد 75000روپے تک ہے۔اس پروگرام سے اب تک ہزاروں غریب نوجوان و غریب خواتین مستفید ہوچکے ہیں۔ یہ پروگرام ڈیرہ کی 6 یونین کونسل میں بے روزگار خواتین ومردوں کو اپنے پاو¿ں پر کھڑاکرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔”سرو“ کے برانچ منیجر شعیب سلام کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت میں معاون کا کردار ادا کرنا ہے تاکہ معاشرے میں غربت کی چکی میں پستی عوام کوبرسرروزگار بنایا جاسکے۔


تاجر برادری کا دو روز مکمل سٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان:موجودہ نااہل حکومت چیئر مین ایف بی آر کے ظالمانہ اور پیچیدہ ٹیکس نظام کے خلاف ملک بھرکی تاجر برادری کی طرح ڈیرہ کی بھی تمام تاجر برادری نے 29.30 اکتوبرکو مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجرتنظیموں مرکزی انجمن تاجران ،تاجر اتحاد اور تاجر ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سہیل اعظمی ،راجہ اختر علی ،محمد رمضان،حامد علی ،ایوب ایوبی ،شریف چوہان ،خالد ناز ،چوہدری محمد جمیل ،محمدنواز ،حاجی غلام سبحانی ،حاجی عزیز ،محمد اشرف ،نعیم قریشی ،چوہدری خلیل نمبردار ،افتخار بارکزئی ،محمد امان اللہ ،کریم نواز اور دیگر ممبران نے شرکتکی ۔

اجلاس سے خطاب کے دوران انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر سہیل اعظمی نے تاجر شرکاءکو بتایا کہ ملک بھر کی بڑی تاجر تنظیموں کی ایف بی آر کے افسران ساتھ گفت وشنید کے تمام ادوارناکام ہوچکے ،حکومت اور ایف بی آر کے نمائندے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں وہ پیچیدہ ،مشکل اور ظالمانہ ٹیکس نظام کے ذریعے ملک کی معیشت ،کاروبار ،تاجر طبقہ اور عوام کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں پرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران تاجروں پر لاٹھی چارج اور ان کی پکڑ دھکڑ اس سلسلے کی کڑی ہے ۔اس تمامتر صورتحال میں پاکستان بھر کی چھوٹی تاجروں کی تمام تنظیموں نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس ظالمانہ نظام اور ٹیکسوں کے خلاف 29 اور 30 اکتوبر کو بھرپور شٹر ڈاﺅن ہڑتال کریں گے اور چوگلیہ کے نتیجے صبح دس بجے احتجاجیجلسہ اور دھرنا منعقد ہوگا ۔


پیسکو ڈیرہ کے ملازمین دفتروں سے غائب رہنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان:پیسکو ڈیرہ کے ملازمین دفتروں سے غائب رہنے لگے، صارفین مسائل کے حل کے لئے دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور، ملازمین حاضری لگا کر اپنے ذاتی کاموں میں مصروف،لائن لاسز سے حکومتی خزانے کو بھاری نقصان، چیف ایگزیکٹو پیسکو سمیت دیگر حکام کی مسلسل چشم پوشی، صارفین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں قائم واپڈا کے سب ڈویژن وشکایت دفتر کے ملازمین بیشتر اوقات اپنی سیٹوں سے غائب رہتے ہیں، دفتری اوقات میں ذاتی نوعیت کے کاموں کو سرانجام دیا جانے لگا ہے، جبکہ بعض ملازمین پراپرٹیسمیت دیگر کارروبار سے منسلک ہو گئے ہیں جس کیوجہ سے سینکڑوں سائلین کے ضروری سرکاری کام التواء کا شکارہو رہے ہیں،شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے میٹر ریڈر بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائےکسی دوسرے اہلکار کی ڈیوٹی لگا کر خود ذاتی کاموں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، بااثر اہلکار بھاری رشوت کے عوض میٹروں کی تنصیب میں بھی ملوث ہیں جبکہ مذکورہ علاقوں میں لائن لاسز کی بھی شکایات عام ہیں،

واپڈا کے اعلیٰ حکام مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور بااثرملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جس کی بنیادی وجہ ادارہ میں یونین کا ہونا ہے،واپڈا ملازمین وافسران نے قیمتی گاڑیاں رکھیہوئی ہیں جن کے خلاف تحقیقاتی ادارے بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں،ڈیرہ کے واپڈا صارفین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی، منیجنگ ڈائریکٹر پیسکوسمیت واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہکیاہے۔


سرکاری سکولوں میں تعلیم کا فقدان

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ کے مضافاتی علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں میں تعلیم کا فقدان، بچے دن بھر کلاسوں کے اندر کھیل کود میں مشغول، اساتذہ وقت گزارنے کی پالیسی پر گامزن، افسران نےآنکھیں موند لیں شہری مجبوراً پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے رجوع کرنے لگے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، ڈی ای او محکمہ تعلیم ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائمسرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے صرف وقت گزارنے کی پالیسی پر گامزن ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں کا مستقبل تاریک ہونے لگا،

ذمہ داران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری مجبوراً اپنے بچوں کو نجیتعلیمی اداروں میں داخل کروانے لگے، غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادکا کہنا ہے کہ شہر سے ملحقہ علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے اساتذہ بچوں کو تعلیم دینےکی بجائے صرف وقت گزارنے آتے ہیں جس کی وجہ سے نونہالوں کا مستقبل تاریک ہورہا ہے، جبکہ بااثر گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں داخل کروایا شروع کر کے اعلیٰتعلیم دلوا رہے ہیں جبکہ غریب محنت کش اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچے معیاری تعلیم سے کوسوں میل دور ہیں اسی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو ورکشاپوں، ہوٹلوں اور دکانوں پر مزدوری کروانے پر مجبور ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کی عدم دلچسپی کے باعث تعلیم کا فقد ان پایا جا رہاہے،غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق
رکھنے والے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈی ای او محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیاہے کہ ہفتے میں ایک دن سکولوں کا دورہ کرکے تعلیمی معیار کو چیک کیا جائے تاکہ ا ن سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر ہو سکے۔


غیر تربیت یافتہ نا تجربہ کار ہڈی جوڑ پہلوانوں کے ڈیروں پر مریضوں کا رش

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ کے علاقہ تھویا فاضل سمیت شہر و گردونواح میں غیر تربیت یافتہ نا تجربہ کار ہڈی جوڑ پہلوانوں کے ڈیروں پر مریضوں کا رش، پہلوانوں نے جگہ جگہ ہڈی جوڑ کے بڑےبڑے سائن بورڈ آویزاں کر کے سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بنا کر زندگی بھر کے لئے معذور بنانا شروع کردیا، شہریوں نے کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

واقعات کے مطابق ڈیرہ اندرون شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ غیر تربیت یافتہ ناتجربہ کار ہڈی جوڑ پہلوانوں نے اپنے خودساختہ کلینک قائم کررکھے ہیں جنہوں نے سڑکوں پر کلینکوں کے بڑے بڑےبورڈز آویزاں کر رکھے ہیں مزے کی بات یہ ہے کہ ان پہلوانوں نے ہڈی جوڑ کی آڑ میں حکمت کی ادویات بھی تیار کر رکھی ہیں۔ جہاں ہر آنے والے مریض کا پہلے پہلوان کھینچا تانی کرکے ہٹے کٹے 3 سے 4پہلوان مریض کو قابو کر لیتے ہیں، جس کی چیخ فریاد سننے کے باوجود کوئی مدد کو نہیں پہنچ پاتا۔

اس کھینچا تانی میں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں والے مریض اللہ اور اس کے رسول کے واسطے دیکر پہلوانوں سمیت اپنے لواحقین سےبھی ایک ہی فریاد کرتا دکھائی دیتا ہے کہ مجھے زندگی بھر معذور رہنے دیا جائے میرے علاج کے لئے آپ فکر مند نہ ہوں، مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا جائے اس وقت مریض کی داد رسی اور چیخ و پکار بے مقصد ہوتی ہے کیونکہ پہلوان مریضوں کے لواحقین کو علاج سے قبل اس قدر اعتماد میں لے لیتے ہیں کہ آپ کا مریض مکمل طور پر تندرست ہو جائیگا۔ اور مریض کے ساتھ آنے والے اس کے لواحقین بھی پہلوانوں کی مدد میں برابر کے شریک ہوتے ہیں، جوڑوں کو ہلانے کے بعد پہلوان مریضوں کے لواحقین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کرکے ہزاروں روپے اینٹھ لیتے ہیں متعدد مریض شکنجے میں آنے کے بعد اپنی تندرست ہڈیاں بھی تڑوا بیٹھتے ہیں۔ ڈیرہ کے شہریوں نے کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، ڈی ایچ اوسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ تھویا فاضل سمیت شہر و گردونواح کی سڑکوں پر قائم ہڈی جوڑ توڑ مافیا کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو جسمانی عذاب سے بچایاجا سکے۔


من پسند مافیاوں کو ٹیسٹنگ سروسز کے نام پر نوازے جانے کے عمل کو ختم کیا جائے

ڈیرہ اسماعیل خان:من پسند مافیاوں کو ٹیسٹنگ سروسز کے نام پر نوازے جانے کے عمل کو ختم کیا جائے، نوجوانوں نے وزیراعظم سے اہم مطالبہ کر دیا۔بے روزگاری کے ہاتھوں مجبور لا تعدادنوجوانوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں بھرتی کیلئے گذشتہ حکومتوں کی جانب سے من پسند مافیاوں کو ٹیسٹنگ سروسز کے نام پر نوازے جانے کے عمل کو ختم کریں. ٹیسٹ اورانٹر ویو کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے اربوں روپے بٹورنے والی ٹیسٹنگ ایجنسیوں کا وجود دنیا بھر میں کہیں نہیں مگر ہمارے گزرے ہوئے حکمرانوں نے اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے انہیں لائسنسجاری کئے کہ وہ سرکاری اداروں میں بھرتی کے نام پر بیروزگار نوجوانوں کو لوٹیں. سرکاری اداروں میں نوکری کیلئے درخواستیں دینے کی غرض سے مختلف علاقوں میں بینکوں کے باہر ٹیسٹنگ ایجنسیوں کےکھاتے میں فیسیں جمع کروانے کیلئے لائنوں میں لگے نوجوانوں کی بڑی تعداد پریشان حال موجود ہوتی ہے ۔ ان ٹیسٹنگ ایجنسیوں کو سرکاری اداروں کودرکار افرادی قوت کی اہلیت کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا اور سارا کام رشوت پر چلتا ہے. ۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے فیسیں دے دے کر تھک چکے ہیں مگر ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے وہ پوری محنت کے باوجود کلئیر نہیں ہو پا رہے. انہوں نے کہا کہجس ادارے کو ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے وہ باآسانی امیدواروں سے درخواستیں وصول کرکے ان کی شارٹ لسٹنگ اور اس کے بعد ٹیسٹ انٹرویو وغیرہ کر سکتا ہے مگر ہمارے ملک میں کرپشن اور مال بٹورنےکے نت نئے طریقے ایجاد کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے امید ہے کہ وہ اس کانوٹس لیں گے اور ٹیسٹنگ سروسز ایجنسیوں کے فضول کاروبار کو بند کروائیں گے تاکہ بے روزگار نوجوانوں سے ٹیسٹنگ فیسوں کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مار ختم ہو سکے۔اداروں میں نوکری کیلئے درخواستیں دینے کی غرض سے مری روڈ، سیٹلائٹ ٹاو¿ن، صدر، صادق آباد اور دیگرعلاقوں میں بینکوں کے باہر ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے کھاتے میں فیسیں جمع کروانے کیلئے لائنوں میں لگے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ ان ٹیسٹنگ ایجنسیوں کو سرکاری اداروں کودرکار افرادی قوت کی اہلیت کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا اور سارا کام رشوت پر چلتا ہے. ڈھوک کالا خان کے رہائشی دو بھائیوں نے اپنی بپتا سناتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے فیسیں دے دے کر تھک چکے ہیں مگر ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے وہ پوری محنت کے باوجود کلئیر نہیں ہو پا رہے. انہوں نے کہا کہ جس ادارے کو ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے وہ باآسانی امیدواروں سے درخواستیں وصول کرکے ان کی شارٹ لسٹنگ اور اس کے بعد ٹیسٹ انٹرویو وغیرہ کر سکتا ہے مگر ہمارے ملک میں کرپشن اور مال بٹورنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے امید ہے کہ وہ اس کانوٹس لیں گے اور ٹیسٹنگ سروسز ایجنسیوں کے فضول کاروبار کو بند کروائیں گے تاکہ بے روزگار نوجوانوں سے ٹیسٹنگ فیسوں کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مار ختم ہو سکے۔


سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان:صداقت اللہ کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کردیاگیا ۔خیبرپختونخواحکومت نے گریڈ18کے چار اورگریڈ19کے ایک افسرکے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے۔اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے بدھ کے روزجاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق گریڈ18کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت صداقت اللہ کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان ،گریڈ18کے ایس پی او کم ڈی ایس محکمہ معدنیات ریاض محمد کو اسی عہدے برقراررکھاگیاہے ۔گریڈ18کے کامران خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت اورگریڈ18کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خورشیدعالم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیراپر تعینات کیاگیاہے اسی طرح اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظرگریڈ19کے میاں عادل اقبال کو ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا تعینات کردیاگیاہے۔

About The Author