خیبرپختونخوا میں واقع سرائیکی وسیب کے ضلع ٹانک میں دوگروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
آرپی او ڈیرہ اسماعیل خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ افسوسناک واقعے میں 13افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی 11 لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ دس افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ٹانک اسپتال میں ایمرجینسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ پہلے انعام گروپ کے موٹر سائکل سواروں پر فائرنگ کی گئی جس میں دونوں سوار جاں بحق ہوئے ، انعام گروپ نے جوابی کارروائی میں سواریوں کے کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔
واضح رہے کہ انعام نامی ملزم کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور