مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹانک : دوگروپوں کے درمیان لڑائی  کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ، 10زخمی

آرپی او ڈیرہ اسماعیل خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ افسوسناک واقعے میں 13افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔

خیبرپختونخوا میں واقع سرائیکی وسیب کے ضلع ٹانک میں دوگروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

آرپی او ڈیرہ اسماعیل خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ افسوسناک واقعے میں 13افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی 11 لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ دس افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک  ہے۔

ٹانک اسپتال میں ایمرجینسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ پہلے انعام گروپ کے موٹر سائکل سواروں پر فائرنگ کی گئی جس میں دونوں سوار جاں بحق ہوئے ، انعام گروپ نے جوابی کارروائی میں سواریوں کے کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ انعام نامی ملزم  کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

%d bloggers like this: