دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف علی زرداری کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنانے والے یہ نہ بھولیں اقتدار عارضی ہے، پیپلزپارٹی

نیر بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنانے والے آنے والے کل کو نہ بھولیں اقتدار اور اختیار عارضی ہے  ۔

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کی تشویشناک صورحال کی بنا پر انہیں  فوری  اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سابق چیرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت بارے پیپلز پارٹی کی تشویش پر توجہ نہیں دی جا رہی ۔ شدید  علیل آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا ۔

نیر بخاری نےمطالبہ کیا کہ سابق صدر مملکت  آصف علی زرداری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے علاج  بارے ڈاکٹرز کی  ہدایات نظر انداز کرنا قانونی حق کا قتل ہے ،حکمران جبر اور ظلم کے خلاف پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی جدوجہد کی تاریخ یاد رکھیں ۔

نیر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کو جھکانے کی ہر کوشش اور کاوش ناکامی پر ختم ہوتی ہے چیرمین بلاول بھٹو کو دباؤ میں لانے کے گھٹیا حربے اور ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمراانوں ان کے خاندانوں اور حکومتی من  پسند افراد تک  نیب  کی پہنچ نہیں اورشدید علیل سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو  علاج کیلئےاسپتال  منتقل نہیں کیا جا رہا۔

نیر بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنانے والے آنے والے کل کو نہ بھولیں اقتدار اور اختیار عارضی ہے  ۔

About The Author