نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور میں ایک ہی گھر کی دو خواتین میں ایچ ائی وی ایڈز کی تصدیق

بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے پل فاروق اباد کے ایک ہی گھر سے دو خواتین میں ایچ ائی وی ایڈز کہ تصدیق ہو گئی ہے۔ دونوں خواتین سول ٹیچنگ ہسپتال بہاولپور میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے دونوں خواتین کے پورے خاندان کی سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے.بہاولپور میں ایچ ائی وی ایڈز سر اٹھانے لگا۔ احمد پور شرقیہ کے علاقے پُل فاروق اباد کی رہائشی ایک ہی گھر کی دو خواتین میں ایچ ائی وی ایڈز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ دونوں خواتین بہاولپور کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق دونوں خواتین کو جنوبی پنجاب میں ایڈز کی واحد علاج گاہ ڈیرہ غازی خان بھیجنے کا پلان کر رہے ہیں. اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ دونوں مریضوں کی حالت بہتر ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے.ڈاکٹر حامد خان کا کہنا تھا کہ دونوں مریضوں کے تمام گھر والوں کی سکریننگ کریں گے تاکہ پتہ چل سکے کہ ان خواتین میں ایڈز کا مرض کہاں سے ایا۔ بہاولپور ڈویژن میں ایچ ائی وی ایڈز کے علاج کی کوئی سہولت میسر موجود نہیں اس لیے جنوبی پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کو علاج کے لیے ڈیرہ غازی خان جانا پڑتا ہے۔

About The Author