دسمبر 31, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16اکتوبر2019:رحیم یارخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یارخان اور گردو نواح سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

رحیم یار خان سے


رحیم یار خان. بستی کھڈالی میں مدرسے کے مولوی نے معصوم بچے پر بیہمانہ تشدد کیاہے ۔ اہل علاقہ بچے کی چیخ پکار سن کر مدرسے پہنچ گئے۔

رحیم یار خان پولیس نے اہل علاقہ کے حوالے سے بتایا کہ  مولوی نے 11 سالہ بچے پرویز کو رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکایا ہوا تھا اورپچے پر تشدد کررہا تھا۔

مقامی پولیس نے اہل علاقہ کی اطلاع پر مولوی محمد قاسم  کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق  بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

مولوی قاسم نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بچہ دوران تعلیم گھر بھاگ جاتا تھا اس لئے سزا دی ۔

پولیس نے بچے کے طبی معائنہ کے لیے اسپتال بھیج دیا اورتھانہ صدر میں  مولوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


رحیم یار خان: پولیس تشددکے نتیجے میں جاں بحق صلاح الدین کے والد محمد افضال نے پولیس اہلکاروں کو معاف کرنے کا بیان حلفی عدالت جمع کروا دیا ہے۔

محمد افضال نے اپنے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ وہ کارروائی نہیں کرنا چاہتا ملزمان  پولیس اہلکاروں کو فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں۔

رحیم یار خان پولیس اہلکاروں نے قبل از گرفتاری ضمانتیں کرا رکھی ہیں۔ دالت نے صلاح الدین کا شجرہ اور والدہ کا بیان طلب کر کے 22 اکتوبر کی پیشی دے دی۔

About The Author