برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا ہے۔
چترال پہنچنے پر برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی۔ برطانوی شاہی جوڑے نے کوہ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں کا فضائی جائزہ لیا۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پگھلتے گلیشیئرز کا جائزہ بھی لیا۔ برطانوی شاہی جوڑے نے کوہ ہمالیہ کی برف پوش پہاڑیوں کا بھی نظارہ کیا۔
برطانوی شاہی جوڑا چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے گا۔ برطانوی شاہی جوڑا سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کا جائزہ بھی لے گا۔
برطانوی شاہی جوڑا موسمیاتی تبدیلیوں کے گلیشیئرز پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔
شاہی جوڑا مقامی کیلاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کو بھی دیکھے گا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور