دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہزادہ ولیم کی شیروانی کس نے کس کے کہنے پر تیارکی؟

یہ خوبصورت شیروانی پاکستان کے کس شہرمیں بنائی گئی ہے، کس نے بنائی اوراس کی تیاری میں کتنا عرصہ لگا؟ یقینا ہرکوئی جاننے کا خواہاں ہوگا۔

کراچی: برطانوی شاہی جوڑااپنے اعزازمیں رکھی گئی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچا تو شہزادی کیٹ مڈلٹن  سبز رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئی تھی جبکہ شہزادہ ولیم سبزشیروانی پہنےہوئے تھے۔

یہ خوبصورت شیروانی پاکستان کے کس شہرمیں بنائی گئی ہے، کس نے بنائی اوراس کی تیاری میں کتنا عرصہ لگا؟ یقینا ہرکوئی جاننے کا خواہاں ہوگا۔

یہ بات بھی یقینا ہرکوئی جاننا چاہے گا کہ شہزادہ ولیم نے اس شیروانی کا آرڈر کب اور کیسے دیا ہوگا؟

رنگ میں سبز،ڈیزائن میں خوبصورت، آستینوں اوردامن پرایمبرائیڈری، دلکش شیروانی نےشہزادہ ولیم کی شخصیت کو مزید نکھاردیا۔
یہ شیروانی کراچی کے معروف ڈیزائنر نعمان عارفین کے کمال ہنر کا شاہکار ہے جنہوں نے اسے برطانوی شہزادے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا۔

معروف ڈیزائنرکا کہنا ہے کہ یہ منفرد جامہ وار شیروانی ہے اورشہزادہ ولیم کی ہی خواہش پراُن کےلیے تیار کی گئی ہے۔

ڈیزائنر نعمان عارفین کےملبوسات برطانیہ میں بہت مقبول ہیں ۔یہ ہی وجہ ہےکہ شہزادہ ولیم نے اپنے دورہ پاکستان سے قبل  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرنعمان عارفین سے رابطہ کرکےشیروانی تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

دورہ پاکستان کےدوران برطانوی شہزادے اور شہزادی کی جانب سےمشرقی لباس زیب تن کرنےپر بھی انہیں بے حد پزیرائی مل رہی ہے

About The Author