مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15اکتوبر2019:رحیم یارخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

رحیم یار خان سے


رحیم یارخان: سی ای او تعلیم رحیم یار خاں کی مستقل تعناتی گزشتہ تین ماہ سے التواء کا شکار محکمہ تعلیم کلرکوں کے حوالے  انتظامی وتعلیمی نظام درہم برھم ضلع بھر کے اے ای اوز کو جون جولائی کا انسپیکشن الاونس جاری نہ ہو سکا جس سے اے ای اوپریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں گزشتہ تین ماہ سےسی ای او کی مستقل تعیناتی التواء کا شکارہونےکی وجہ سے محکمہ تعلیم کو کلرکوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے جس سے محکمہ کا انتظامی و تعلیمی نظامدرہم برھم ہوکررہ گیا اور آفیسر کلرکوں کے ہاتھوں ذلیل ہورہے ہیں ۔

ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر کے اے ای اوز کو تاحال جون جولائی دوماہ کے انسپیکشن الاونس جاری نہ ہونےکی وجہ سے اے ای اوزشدید پریشان ہیں۔

دوسری طرف ضلعی آفیسر کی مستقل تعناتی نہ ہونے سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی چھٹیاں معمول بن چکی ہیں اورضلع بھر کے سرکاری سکولوں کا  تعلیمی معیار تیزی سے گر رہا ہے ۔

اس معاملے پر سیاسی وسماجی رہنماوں نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری تعلیم سے فوری نوٹس لےکر رحیم یار خان میں سی ای اوتعلیم کی مستقل تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔


صادق آباد سے


صادق آباد(نامہ نگار)نواحی علاقہ ماہی چوک میں45 سالہ شخص کی نعش بر آمدماہی چوک کے نواحی علاقہ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود ماہی چوک کے قریب  بستی مستوی کے مقام پر 45 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت دھنی بخش مستوئی کے نام سے ہوئی ہے ۔

اس شخص کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ  بستی ریاست مستوئی کا رہائشی ہے اطلاع پر تھانہ کوٹ سبزل پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لے سنجر پور کے ہسپتال منتقل کردیا ۔

اس موقع پر متوفی کے ورثا بھائی اکرم اور گل محمد نے ایس ایچ او کوٹ سبزل نوید نواز واہلہ کو بتایا کہ ہمارا بھائی دھنی بخش اے کے ٹی شوگر مل کھمبڑا میں بطور ہیلپر ملازمت کرتا تھا جس کی چھٹی رات کے 12 بجے ختم ہوتی تھی ۔

گزشتہ روز بھی وہ رات کے 12 بجے چھٹی کے بعد گھر کے طرف آ رہا تھا کہ نا معلوم افراد نے اس کو راستے میں بستی مستوئی کے قریب تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور صبح کے وقت راہ گزرتے لوگوں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ یہ ہمارے ہی بھای کی نعش ہے ۔

ورثا کا مزید کہنا تھا کہ ہمارہ کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے تا ہم رابطہ کرنے پر کوٹ سبزل پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف زاویوں  سے تحقیقات شروع کردی ہے پتہ چلتے ہی ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی ۔


احمدپورلمہ : احمدپورلمہ میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے اور بچوں کو سکولوں تک لانے کیلئے ایف ایف سی کے زیر اہتمام اے آر سی کی جانب سے ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،لٹریسی ڈیپارٹمنٹ،این سی ایچ ڈی،لوکل گورنمنٹ،بنیادی لٹریسی کمیونٹی کونسل،اساتذہ ودیگران میں شامل پرویز اختر اے آرسی،شہریار جاوید ایف ایف سی،بلال ادریس،سعید احمد اے ای او،فیاض احمد اویسی،ناصر مصطفےٰ رانا،سلطان محمود خان،فاروق اعظم ودیگر بھی شریک تھے


احمدپورلمہ : گورنمنٹ ہائی سکول احمدپولمہ میں رکاوٹ کیلئے لگائی جانے والی تار سے ٹکراکر طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز احمدپورلمہ گورنمنٹ ہائی سکول میں نہم کلاس کا طالب علم سہیل احمد اچانک رکاوٹ کیلئے لگائی جانے والی لوہے کی تیز دھار تار سے ٹکراگیا اور شدید زخمی ہوگیا جس پر فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر پہنچا دیا گیا۔


احمدپورلمہ:احمدپورلمہ پولیس نے گمشدہ 3سالہ بچی کو ورثاء کے حوالے کردیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ احمدپورلمہ کی حدود میں واقع بستی کلواڑ سے گزشتہ روز 3سالہ بچی مہمہ بی بی ملی جس کے ورثاء کا پتہ نہ چل رہا تھا جس پر مقامی افراد نے بچی کو احمدپورلمہ پولیس کے حوالے کردیا بعدازاں ورثاء کی جانب سے احمدپورلمہ تھانہ رابطہ کرنے پر ایس ڈی پی او سرکل صادق آباد فیاض احمد پنسوتہ،ایس ایچ او محمد صفد ر سندھو نے مہمہ بی بی کو اس کے والدحق فارم کے رہائشی محمد زاہد کے حوالے کردیا۔


احمدپورلمہ :احمدپورلمہ میں تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمد ورافت میں شدید دشوار ی،سکولوں سے چھٹی کے وقت طالبات بھی پریشان۔تفصیل کے مطابق اعلیٰ آفسران کی عدم توجہ کے باعث احمدپورلمہ نہر کنارہ،بینک روڈ،میلاد چوک کے علاوہ جام مولی چوک میں ریڈھی والوں نے تجاوزات کرتے ہوئے میٹل سٹرکوں پر قبضے جما رکھے ہیں جس کی وجہ سے آمد رافت میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ سکولوں سے چھٹی کے وقت طالبات کو مذکورہ مقام سے گزرنے کیلئے سخت پریشانی کا سامنا ہے احمدپورلمہ کے سماجی فلاحی اور عوامی حلقوں میں شامل حبیب احمد،محمد امین ودیگر نے ڈی سی رحیم یار خاں،اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد سے فوری تجاوزات کے خاتمہ کروانے کیلئے اپیل کی ہے۔


خان پور سے


خان پور ( خبرنگار) منع کرنے کے باوجود گھر کے آگے سے گذرنے والے نوجوان کو گولی مار دی ، نوجوان شدید زخمی ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

موضع مکھن بیلہ میں محمد عرفان عرف جگی نے اسی علاقے کے رہائشی نوجوان جام عارف کو منع کیا ہوا تھا کہ ہمارے گھر کے آگے سے نہ گذرا کرو ، مگر اس کے باوجود گذشتہ روز جب جام عارف گذرنے لگا تو عرفان نے کہا کہ تمہیں کئی بار منع کیا ہے کہ ہمارے گھر کے سامنے سے نہ گذرا کرو ، دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو عرفان اپنے گھر سے پسٹل اٹھا لایا اور عارف کو گولی ماردی جو اس کی ٹانگ کے اوپر والے حصے کو چیرتی ہوئی دوسری جانب سے نکل گئی، زخمی کو ہسپتال لایا گیا، بعد ازاں پولیس نے مضروب کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔


خان پور ( خبرنگار)گائے کھیت میں گھسنے پر دو گروہ آپس میں لڑ پڑے ،درانتی ، سریوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ، مقدمہ درج کرلیا گیا، نواحی بستی حافظ آباد میں رجب علی کی گائے سرفراز احمد کے کھیت میں گھس گئی اور اس کا گھاس کھانے لگی سرفراز نے رجب علی کو برا بھلا کہا کہ میرے کھیت سے گائے نکالو ، جس پر دونوں افراد لڑ پڑے ، جن کی مدد کو ان کے رشتہ داران بھی آگےئ، دونوں گروہوں نے درانتی ، سریوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا ، سرفراز اور اس کے دیگر رشتے دار شدید زخمی ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔


خان پور ( خبرنگار) تیزرفتار ٹریلر بے قابو ہوکر کار پرچڑھ گیا، کار سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے ، مقدمہ درج ، قومی شاہراہ پر کراچی کا رہائشی حافظ بشیراحمد اپنے ساتھیوں خواجہ خالد حسن اور فہیم عالم کے ہمراہ چولستان کی جانب آرہا تھا کہ قومی شاہراہ پر پیچھے سے آنے والے ٹریلر جس کو گل عمران نامی شخص چلا رہا تھا ، تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کار پر چڑھ گیا ، جس کے نتیجے میں کار سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ،

پولیس نے کار مالک کی شکایت پر ٹریلر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


لیاقت پور سے


لیاقت پور (نامہ نگار) مالک مکان کی عدم موجودگی میں کمرے کے تالے توڑ    کر لاکھوں کی نقدی سعودی ریال اور طلائی زیورات چوہدری ٹاؤن کچی منڈی کی نسیم اختر چند روز قبل گھر کو تالے لگا کر اپنی ہمشیرہ کو ملنے  حاصل پور گئی ہوئی تھی جب وآپس آئی تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بھکرا پڑا تھا شبہ چوری ہوا پڑتال کی تو الماری سے 4 لاکھ 60 ہزار ایک سو سعودی ریال اور طلائی زیورات وزنی دو تولہ غائب مجھے شک ہے میری چوری دانش نامی شخص نے کی جو پہلے بھی  میرے گھر سے 6ہزار چوری کیے تھے اور واپس کردیے پولیس تھانہ تبسم شہید نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے


لیاقت پور (نامہ نگار)  رشتہ کے تنازعہ میں چار افراد نے رشتہ دار کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا نواحی چک نمبر 55 کے فیاض کا اپنے رشتے دار صابر حسین کے ساتھ رشتہ کا     تنازعہ چلا آ رہاتھا گزشتہ روز فیاض موٹر سائیکل پر شہر سے گھر جارہا تھا کہ راستے میں صابر ۔ناصر ۔شان ۔اور خان آگئے اور اسے روک اس پر تشدد کرنا شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے  ۔


لیاقت پور ( نامہ نگار ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں صفات حسین ۔ ما جد حسین اللہ بخش عاصم علی ۔حسنین آحمد  محمد ندیم۔اور عبدالرحمان شامل ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے

%d bloggers like this: