دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15اکتوبر2019:ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور اسکے ارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

ڈیرہ غازی خان سے

ڈرہ غازیخان :کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیاانہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک کے معائنہ کے دوران استقبالیہ کاؤنٹر پر عملہ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک میں منتقل گائنی وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کے لواحقین سے مسائل سنے اور ان کے حل کےلئے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے گائنی وارڈ میں مریضوں کو آپریشن کی تاریخ نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہر مریض کو داخل ہوتے وقت آپریشن کی ممکنہ تاریخ دینے کی ہدایات جاری کیں۔

آپریشن لسٹ عوام کی آگاہی کے نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔

کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال میں موجود ادویات مفت فراہم کی جائیں۔کمشنر نے بلاک کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران صفائی اور بہتری کے احکامات جاری کئے۔

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایا کہ کمشنر کے حکم پر ہسپتال میں ناقص صفائی پر صفائی کمپنی کو دس ہزار روپے جرمانہ اور وارننگ دے دی ہے۔

مریضوں کے اٹنڈنٹ کی شناخت کےلئے خصوصی کارڈ تیار کرالئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کےلئے بنچز نصب،ٹی وی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر حمیرا یاسمین،ڈاکٹر سعدیہ اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان : حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڑھتی اور زمیندار اپنا منافع جائز رکھیں تاکہ نچلی سطح پر غریب عوام کو ریڑھیوں پر مناسب نرخوں میں پھل اور سبزیاں دستیاب ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پر سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے پھل اور سبزیوں کے کے مختلف سٹالز پر جاکر نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے نرخ بھی نوٹ کیے۔


ڈیرہ غازی خان :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہرعابد حسین نے بتایا کہ زراعت کے فیلڈ آفیسر ضلع کے مختلف مقامات پر جا کر آگاہی اور تربیتی سیشن کر رہے ہیں ۔

آج اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت غلام محمد خان بزدار نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سے ملاقات کی اور گندم کی پیداوار، فصل کی اقسام ، کھاد، چاول اور دیگر فصلوں کی موجودہ صورتحال، زراعت میں بہتری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تونسہ ملک کلیم کوریہ نے مختلف فیکٹریز کا معائنہ کرتے ہوئے سٹاک رجسٹر اور دیگر ریکارڈ چیک کیا۔

انہوں نے کاٹن کنٹرول ایکٹ کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔وہوا کے فیلڈ آفیسر نے کچن گارڈننگ، گندم کے بیج پر سبسڈی اور دیگر اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی ۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے فصل کی باقیات جلانے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ زرا عت آفیسر شاہصدردین محمد حیات نے کاشتکاروں کو فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے بریف کیا۔

فیلڈ اسسٹنٹ محمد اسماعیل نے بستی ملانہ میں کاشتکاروں کے ساتھ کارنرمیٹنگز کیں۔زراعت آفیسر محمد فیض کریم نے محمد ابراہیم اور محمدسلیمان کے ساتھ ملکر راکھی منہ،سخی سرور،تمن لغاری اور دیگر علاقوں میں جاکر مختلف فصلوں کو چیک کیا اور کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کے اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی۔

فیلڈ اسسٹنٹ محمد اسلم نے یونین کونسل یارو میں ٹریننگ پروگرام کے دوران کاشتکاروں کو سبزیوں اور چارہ کی کاشت کے حوالے سے بتایا،زراعت انسپکٹر محمد قربان نے بکھرواہ میں کسانوں کو فصلوں کی بہتر پیداوار کے حصول کے حوالے سے آگاہی دی۔


ڈیرہ غازی خان : دانش سکول ڈیرہ غازی خان میں میں آٹھویں تعلیمی سیشن کے تحت داخل ہونے والی طالبات کے اعزاز میں خوش آمدید تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سی ای او تعلیم ثناءاللہ سرانی بورڈ آف گورنرز کے اراکین پروفیسر سجاد حسین اور دیگر موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد نے کہا کہ دانش سکول دورحاضر کا بہترین اقامتی ادارہ ہے جو مستحق طلبہ کوعصر حاضر کی معیاری تعلیم دینے کے ساتھ کردار سازی بھی کررہا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یتیم اور بے سہارا بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنایا جا سکتا ہے پرنسپل ادارہ شبنم حسیب نے بتایا کہ لاہور بورڈ کے تحت ادارہ کا پہلا سیشن ایف ایس سی کا امتحان پاس آؤٹ ہو چکا ہے۔

ادارہ میں ہر سال سوطالبات کو اوپن میرٹ پر داخلہ دینے کے ساتھ 10 طالبات کو سیلف فنانس اور دس ڈے سکالر طالبات کو ماہانہ فیس پر داخلہ دیا جاتا ہے۔

ادارہ نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تقریب میں دیگر مہمانوں، طالبات اور والدین نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔


ڈیرہ غازی خان : حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام سفید چھڑی کا دن منایا گیا اس حوالے سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں تقریب منعقد ہوئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بصارت سے محروم اور سپیشل افراد کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

سوشل ویلفیئر معذوری کے شکار افراد کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاءالدین بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ادارہ نابینا اور دیگر جسمانی معذور افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر نابینا افراد میں سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں سپرنٹینڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی اور دیگر موجود تھے۔

About The Author