دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدر آصف علی  زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی  زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی  زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست مسترد کردی اور اپنے فیصلے میں لکھا کہ یہ عدالتی دائر اختیار نہیں ہے اس کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےگزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیاہے۔

عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آصف علی زرداری نے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

About The Author