مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم ہاؤس آمد، عمران خان نے استقبال کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے گرلز ہائی سکول اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں شاہی جوڑے نے سکول کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد:برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے جہاں وزیراعظم عمران خان نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

برطانوی شہزادی نے سبز رنگ کی قمیص اور سفید شلوار زیب تن کر رکھی تھی۔ معزز مہمانوں کو وزیراعطم ہاؤس کے مختلف حصے دکھائے گئے۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے گرلز ہائی سکول اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں شاہی جوڑے نے سکول کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن گرلز ہائی سکول اسلام آباد کے دورے کے موقع پر سکول میں بچیوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے سکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کیا، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے سکول کے مختلف حصے دیکھے۔

وفاقی دارالحکومت کےاسکول کی انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو سکول سے متعلق بریفنگ بھی دی، شاہی جوڑے کو پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا گیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

خیال رہے کہ 2006 کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔

برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور طبی عملہ بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے۔ شاہی جوڑے کے ہمراہ ان کے محافظ اور 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان آئے ہیں۔ پانچ روزہ دورے کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

شیڈول کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا کل (16 اکتوبر) چترال جائے گا جہاں وہ مقامی افراد سے بھی ملے گا اور شمالی علاقہ جات کے پرفضا مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔ برطانوی شاہی مہمان صوبہ خیبر پختونخوامیں درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے۔

اسی طرح شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچی سن کالج جائے گا۔ شہزادہ اور شہزادی شوکت خانم ہسپتال بھی جائینگے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد، مینار پاکستان کا دورہ حتمی نہیں۔ شہزادہ ولیم اور اہلیہ 18 اکتوبر کو فیصل مسجد جائیں گے، اسی روز دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ایئر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے  اس سے قبل پرنس ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے 1996 میں پاکستان کا ایک دورہ کیا تھا جبکہ 2006 میں پرنس ولیم کے والد پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ برطانوی ملکہ الزبتھ بھی 1961 اور 1997 میں پاکستان کے سرکاری دورے کر چکی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے برطانوی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کا پورٹریٹ تیار کرلیا، جو شاہی مہمانوں کو دیں گی۔ مصورہ رابعہ ذاکر نے دو ہفتوں کی مسلسل محنت سے شہزادے اور شہزادی کی تصویر کینونس پر اتار کر حقیقت کا رنگ بھر دیا، پورٹریٹ میں رائل چہروں کو بنانے کیلئے مصورہ کو یورپی آرٹسٹ سے مشاورت کرنا پڑی۔

%d bloggers like this: