دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 بھارتی وزیر دفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے ہریانہ میں انتِابی ریلی میں اشتعال انگیزانہ بیانات دیئے،پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا بیان اشتعال انگیز ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے ہریانہ میں انتِابی ریلی میں اشتعال انگیزانہ بیانات دیئے،پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان مخالف، انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں ایک خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکیاں دیتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

About The Author