دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج

بہاولپور:پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ٹی ائی ایکٹ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں بھی ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ پی ایم اے ، وائی ڈی اے اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے او پی ڈی بند کر دیا جس سے ہزاروں مریض پریشان ہوئے ہیں۔

ایم ٹی ائی ایکٹ کے خلاف بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے شعبہ اوٹ ڈور کو بند کر دیا ۔ صدر پی ایم اے بہاولپور ڈاکٹر منیر صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ ایکٹ لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ وائی ڈے اے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کی وجہ سے دور دراز سے انے والے ہزاروں مریض تڑپتے رہے۔ ڈاکٹرز نے مریضوں اور لواحقین کو بھی احتجاج میں شامل کر لیا کہ وہ ان مریضوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

About The Author