دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14اکتوبر2019:ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ڈیرہ غازی خان :وزیر اعلی اور وزیر اعظم پورٹل سروس پر درج ہونے والی درخواستوں پردی گئی ٹائم لائن کے اندر عملدرآمد کرایا جائے

ڈیرہ غازیخان پنجاب حکومت نے گراں فروشوں کے خلاف عوامی شکایات کےلئے ٹول فری نمبر02345۔0800 متعارف کرادیا ہے۔ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور من مانی کرنے والے دکانداروں کے خلاف حکومت بلا امتیاز کارروائی کرے گی پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول کے لئے اشیائے خوردونوش کی لسٹ ہر دکان اور ہر ٹھیلے پر آویزاں کی گئی تھی لیکن کچھ دکاندار اس پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت پنجاب نے من مانی کرتے دکانداروں اور ناجائز منافع خور عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ٹول فری نمبر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت ایسے دکانداروں کے خلاف عوام اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ شکایت درج کرانے کے دو گھنٹے کے اندر اس دکاندار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔شہری بلا جھجک شکایات کیلئے ٹول فری نمبر 02345۔0800 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔افسران اپنے دفاتر میں سائلین کو عزت و تکریم دیں۔عوام کے مسائل اور جائز شکایات فوری حل کی جائیں۔

وزیر اعلی اور وزیر اعظم پورٹل سروس پر درج ہونے والی درخواستوں پردی گئی ٹائم لائن کے اندر عملدرآمد کرایا جائے۔اجلاس میں سی ای او تعلیم ثناءاللہ سرانی،ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک،ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین اور دیگر افسران شریک تھے

About The Author