نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کو ویلکم کرنے کے لئے آرٹسٹ بھی پرُجوش

رابعہ ذاکر کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کا پورٹریٹ بنانے میں دو ہفتے لگے۔ منفرد پورٹریٹ مہمانوں کو پاکستانی قوم سے محبت کا احساس دلائے گی۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کو خوش آمدید کہنے  کے لئےپاکستانی فنکار بھی نہ منتظر ہیں بلکہ  پرُجوش بھی ہیں۔   پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر اور آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے شاہی جوڑے کی تصاویر بنالیں۔

برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کے استقبال کےلیے جہاں حکومتی سطح پرتیاریاں کی گئیں وہیں مصور اور آرٹسٹ بھی پیش پیش ہیں۔

معزز غیرملکی مہمانوں کی پیٹنگز بنانے میں مہارت رکھنے والی مصورہ رابعہ ذاکر نے شاہی جوڑے کا پورٹریٹ بھی تیار کیا۔

مصورہ رابعہ ذاکر کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کا پورٹریٹ بنانے میں دو ہفتے لگے۔ منفرد پورٹریٹ مہمانوں کو پاکستانی قوم سے محبت کا احساس دلائے گی۔

نامور پاکستانی آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے بھی شاہی جوڑے کے پورٹریٹ کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔

وقاص احمد شائق نے رنگین پینسلوں کا استعمال کرتے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے کا پورٹریٹ ترتیب دیا جس میں کیٹ میڈلٹن کا لباس پاکستانی جھنڈے جیسا سبز رنگ ہے۔

وقاص  احمد شائق کی خواہش ہے کہ وہ خود اپنے پورٹریٹ کو پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سامنے پیش کریں ، جس کے لیے وہ کسی سرکاری عہدیدار یا برٹش ہائی کمیشن سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author