دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چشتیاں : دو نامعلوم ملزمان تعویز اور دم کروانے کے بہانے پیر کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے

علاقہ مکینوں نے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا ،50 سالہ پیر ظفر کے ہاتھ ، چہرے ، اور سینے پر گولیاں لگی ہیں۔

چشتیاں : مہاجر کالونی میں دو نامعلوم ملزمان تعویز اور دم کروانے کے بہانے پیر کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے،

منڈی چشتیاں پولیس کے مطابق چک 32 فتح کے قریب ملزمان نے پیرکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ،  ملزمان جاتے ہوئے پیر ظفر کو زخمی حالت میں نہر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا ،50 سالہ پیر ظفر کے ہاتھ ، چہرے ، اور سینے پر گولیاں لگی ہیں۔

زخمی  پیرکی حالت ڈاکٹروں کے مطابق تشویشناک ہے،پیر ظفر کو تشویشناک حالت میں  بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

About The Author