دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی کے رہنما سردار دوست محمدخان کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج

سردار دوست محمد خان کھوسہ کے خلاف درج مقدمہ میں کہا گیاہے کہ سکندرآباد فارم ہاؤئس پر ڈائریکٹ بجلی چوری کرکے ٹیوب ویل چلایاجارہاتھا ۔

ڈیرہ غازی خان: پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کیخلاف  بجلی چوری کے الزام میں  مقدمہ درج  کرلیا گیاہے

تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ چارسو باسٹھ ایک کے تحت درج کیا گیاہے۔

مقدمہ میپکو حکام کیجانب سے دائر تحریری استغاثہ پردرج کیاگیا ۔

سردار دوست محمد خان کھوسہ کے خلاف درج مقدمہ میں کہا گیاہے کہ سکندرآباد فارم ہاؤئس پر ڈائریکٹ بجلی چوری کرکے ٹیوب ویل چلایاجارہاتھا ۔

سرداردوست محمد کھوسہ کے ذاتی سیکورٹی گارڈز بجلی کاکنکشن منقطع نہیں کرنے دیتے ۔ ڈائریکٹ بجلی چوری سے روکنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔

About The Author