چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقعے پر پیغام میں کہاہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ امن، رواداری اور انسانیت کا علمبردار شاعر ہے۔ موجودہ حالات میں بھٹائیؒ کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا بھر میں عدم بھائی چارہ اور انتہاپسندی کے خلاف ترقی پسندوں کو غیرمعمولی لڑائی کا سامنا ہے، فکری محاذ پر جاری یہ لڑائی شاہ بھٹائیؒ جیسے مفکر شاعر کی رہنمائی کے بغیر جیتنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو شاہ بھٹائی کی شاعری کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیئے کیونکہ ان کی شاعری ہماری تہذیب اور ثقافت کا عکس ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ بھٹائیؒ کے درس کو فروغ دے کر پاکستان کو ترقی پسند، جمہوری اور مساوات پر مبنی ملک بنائیں گے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور