مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انتہاپسندی کے خلاف ترقی پسندوں کو غیرمعمولی لڑائی کا سامنا ہے۔ بلاول بھٹو کا شاہ لطیف کے عرس پر پیغام

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقعے پر پیغام میں کہاہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ امن، رواداری اور انسانیت کا علمبردار شاعر ہے۔ موجودہ حالات میں بھٹائیؒ کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ  دنیا بھر میں عدم بھائی چارہ اور انتہاپسندی کے خلاف ترقی پسندوں کو غیرمعمولی لڑائی کا سامنا ہے، فکری محاذ پر جاری یہ لڑائی شاہ بھٹائیؒ جیسے مفکر شاعر کی رہنمائی کے بغیر جیتنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ  نئی نسل کو شاہ بھٹائی کی شاعری کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیئے کیونکہ ان کی شاعری ہماری تہذیب اور ثقافت کا عکس ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ بھٹائیؒ کے درس کو فروغ دے کر پاکستان کو ترقی پسند، جمہوری اور مساوات پر مبنی ملک بنائیں گے۔

%d bloggers like this: