دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاکٹرز احتجاج

پنجاب:گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

پنجاب کے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہاہےکہ حکومتی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث آج بھی پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

لاہور:پنجاب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔  پنجاب بھر کے تمام سرکاریا اسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز، بند رہیں گے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اعلان کے مطابق ریڈیالوجی اور پتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسزآج بروز پیر بھی معطل رہیں گی ۔حکومتی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث آج بھی پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

جی ایچ اے کا کہناہے کہ پُرامن احتجاج پر حکومت کی جانب سے کان نہ دھرنے کی وجہ سے سروسز معطلی کا انتہائی قدم اٹھانا پڑا، ہمیں مریضوں کے دکھ درد کا مکمل احساس ہے مگر ہم کسی بھی صورت میں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے حقائق کے منافی بیان بازی اور منفی پراپیگنڈا کی شدید مذمت کرتے ہیں، طے شدہ پلان کے مطابق پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی اور پتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز معطل رہیں گی۔

الیکٹیو سروسز کے ساتھ ساتھ ان ڈور سروسز بھی فی الفور معطل کر دی جائیں گی،ملتان میں بھی میڈٰکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کیخلاف آج نشتر اور چلڈرن اسپتال میں احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال کی جائے گی۔

نشتر اسپتال، چلڈرن کمپلیکس کے آوٹ ڈور سمیت آپریشن تهیٹر،پتهالوجی اور ریڈیالوجی سمیت تمام شعبے بند ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کی جانب سے ایم ایس آفس کے باہر احتجاج  کیا جارہاہے۔

ایم ٹی آئی ایکٹ اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے ۔

خیبرپختونخوا حکومت کا گرفتار ڈاکٹرز اور ہیلتھ ایمپلائز کو غیرمشروط طورپر رہا کرنے کا فیصلہ

آؤٹ ڈور وارڈ بند ہونے سے دور دراز علاقوں سے آئے مریض خوار ہورہے ہیں۔  5دنوں میں سینکڑوں آپریشن نہ ہوسکے۔ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی میں کام کررہے ہیں۔

ادھر خیبرخیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈی بندش کا تیسرا ہفتہ شروع ہوگیاہے۔ بیس دن سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے۔

جی ایچ اے کے پی کے ترجمان نے کہاہے کہ حکومت لچک کا مظاہرہ نہیں دکھا رہی نہ کسی نے مسلۂ حل کرنے کے لئے رابطہ کیا ۔ معاملے سے لاتعلقی محکمہ صحت کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے ۔

ترجمان جی ایچ اے کا کہناہے کہ الیکٹیو سروسز کے ساتھ ساتھ ڈینگی اور پولیو مہم کا بھی مکمل بائیکاٹ ہوگا
گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبر پختونکوا  نے بھی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔

About The Author