نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13اکتوبر2019:ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹانک اور اس کے گردو نواح سے ڈیلی سویل کے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان سے


اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی آسامی بھی پشاور منتقل

ڈیرہ اسماعیل خان :پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ میں وفاق پاکستان کی نمائندگی کےلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی پوسٹ ختم کرنے کے بعد اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی آسامی بھی پشاور منتقل کرنے کی

کوششوں پرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے وکلا ءنے شدید تحفظات کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں وکلاءکاکہناہے کہ پہلے پشاور ہائیکورٹ بنیچ ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک سازش کے تحت ڈپٹی اٹارنی جنرل

کی پوسٹ ختم کی گئی جبکہ اب اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی پوسٹ پر وفاقی حکومت پشاور کے وکیل کی تعیناتی سے مقامی پریکٹسنگ لائیرزکی حق تلفی کی گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ پشاور ہائیکورٹ بینچ ڈیرہاسماعیل خان میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی پوسٹ بحال کی جائے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی پوسٹوں پرمقامی پریکٹسنگ لائیرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔

ادھر ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے ذمہ داروں نے بھی ڈیرہ کے وکلا ءسے اس زیادتی پر شدید تحفظات کااظہار کیا اور وکلاءکے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مقامی وکلا ءمیں سے ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کیتعیناتی کا مطالبہ کیا اور رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان سے بھی اس بارے میں سنجیدہ اقدام ،فوری مداخلت اور وکلاءمطالبے کی تکمیل کی ہر ممکن کوشش کرنےکامطالبہ کیاگیاجس پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے بھی

ترجیحی بنیادوں پرمعاملے کو حل کرنےکی یقین دہانی کرائی۔


کا ر اور ٹرک میں تصادم میاں بیوی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ کڑی خیسور کی حدودمیں ڈیرہ چشمہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی ،کار سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے

مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں علاقہ اٹھوگ کے قریب تیز رفتار کا ربے قابو ہوکر مخالف سمت میں آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے

،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،تصادم کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ٹرک کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کا رہائشی اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ کار پر ڈیرہ

اسماعیل خان آرہا تھا کہ کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹر ک سے ٹکرا گئی۔


اراضی پر قبضہ کے لئے فائرنگ ،چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان :یونیورسٹی پولیس نے موضع کٹ شہائی میں اراضی و ٹیوب ویل پر قبضہ کرنے اور ،مزارع کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھکر کے رہائشی نعیم اللہ ولد امان اللہ شاہانی بلوچ نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی اراضی واقع موضع کٹ شہانی میں ملزمان نے اراضی پر قبضہ کیلئے گنے کی اراضی اور ٹیوب پر قبضہ کرلیا اورمیرے مزارع کو ڈرانے دھمکانے کیلئے وہاں ہوائی فائرنگ کی ہے ،وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان کیاگیا ہے۔یونیورسٹی پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر محمد ہمیش، سلیمان، عمران، رمضان پسرانغلام فرید سکنائے تریلی آباد، یٰسین، مختیار پسران محمد امین اقوام تریلی سکنائے تریلی آباد سمیت چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔


منشیات فروش کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :بند کورائی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ چرس ،نقدی اور ڈیجیٹل ترازو برآمد کرلیا ،پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں

بند کردیا ، بند کورائی پولیس نے وانڈہ خالق شاہ میںمنشیات فروش برکت اللہ سکنہ وانڈہ عمر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 970گرام چرس، منشیات بیچنے کی رقم7ہزار روپے نقد اور ایک عدد ڈیجیٹلترازو برآمد کر لیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ9B CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


دکاندار کو رقم دینے سے انکار پر دو افراد خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان :کینٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی بیڑیاں خرید کر دکاندار کو رقم دینے سے انکار پر دو افراد خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق محمد اقبال ولد رحمت گل خٹک نے

تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان قدرت اللہ علی خیل ولد غلام علی سکنہ عمر اڈا ٹانک اور منشی بشیر ولد نامعلوم نے اسکی دوکان شہزاد بیٹری بنوں روڈ نزد فوارہ چوک سے 14لاکھ

58ہزار400روپے مالیت کی بیٹریاں خریدیں اور اب ان کی رقم دینے سے انکاری ہیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 406 ت پ درج کرلیا ہے ۔


ایونگ کلاسز بند ہونے پرطلباءاور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر ڈیرہ میں ایونگ کلاسز بند ہونے پرطلباءاور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ،طلباءکا شدید احتجاج،ایونگ کلاسز فوری دوبارہ شروع کرنے کامطالبہ ۔گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر ڈیرہ کے پرنسپل کی جانب سے ایونگ کلاسز کو بند کردیاگیا ہے جس سے طلباءاور والدین شدید تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔طلباءکا کہنا ہے کہ شام کی کلاسزبند کرنا نوجوانوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ہنرمند بنایا جائے تاکہ بے روزگاری میں کمی لائے جاسکے لیکن یہاں الٹیگنگا بہہ رہی ہے ۔نوجوانوں کو ہنر مند بنانے سے محروم کیا جارہا ہے ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ہم نے پولی ٹیکنیکل کالج سمیت دیگر عصری تعلیم کے لئے صبح کی کلاسز میں داخلے لے رکھے ہیں لیکن فنی تربیت کے لئےایونگ کلاسز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں لیکن گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر ڈیرہ کے پرنسپل نے طلباءکے لئے یہ سہولت ختم کردی ہے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ووکیشنل سنٹرڈیرہ میں شام کی کلاسز کافوری اجراءکیا جائے تاکہ نوجوان اس سے مستفید ہوسکیں ۔


آن لائنگ رجسٹڑیشن کے لئے ایک روز باقی

ڈیرہ اسماعیل خان :نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام آن لائن رجسٹریشن ایک روز باقی ،نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی آن لائنگ رجسٹڑیشن کے لئے ایک روز باقی رہ گیا ہے ۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ

پندرہ اکتوبر ہے نئے پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام میں اب تک بارہ لاکھ افراد ملک بھر سے رجسٹریشن کرواچکے ہیں جن میں 76 فیصد مرد اور 34 فیصد خواتین رجسٹرڈ ہوئی ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں 1094475 افراد نے رجسٹریشن کی ہے ۔نئے پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت خیبر پختونخوا میں مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کےلئے مہم تیزی سے جاری ہے رجسٹریشن کرنے والوں میں عام ملازمین ،صحافی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ۔


پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ میں پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پیاز کی قیمت اسی روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔مون سون سیزن طویل ہونے کی وجہ سے انڈیا نے پیاز

کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ بارشوں سے بلوچستان اور سندھ میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے باوجود ملک میں دیسی پیاز کی ایکسپورٹ جاری ہے ۔ملک میں پیاز کی شدید قلت پیدا ہونےکے خدشات ہیں ۔ملک میں پیاز کی طلب اس وقت ایرانی پیاز سے پوری کی جارہی ہے ۔سائز میں غیر معمولی بڑا ایرانی پیاز سلاد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔اس سے قبل مارکیٹ میں پیاز کی قیمت پچاسروپے فی کلو مقرر تھی تاہم اب اسی روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔


نایاب مہمان پرندوں کی ڈیرہ ضلع بھر میں آمد شروع ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ موسم کے بدلتے ہی نایاب مہمان پرندوں کی ڈیرہ ضلع بھر میں آمد شروع ہوگئی ،تفصیلات کہ مطابق موسم سرما میں مہاجر پرندوں کی بڑی تعداد ڈیرہ سمیت ملک بھر کےمختلف علاقوں کا رخ کرتی ہے، ڈیرہ سمیت صوبہ بھر کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں سائبرین پرندوں کی آمدشروع ہوچکی ہے، محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا گیاہے کہ بغیر لائسنس شکار کرنے والوں کو 1سال قید اور 30ہزار روپے جرمانے تک کی سزا ہوسکتی ہے۔


تعفن اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان :میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے اندرنی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل۔ جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہو گئے ، تعفن اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا۔ شہریوں نے اندرون شہر کے گلی محلوں اور چوک چوراہوں میں فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں فلتھ ڈپو قائم کئے جائیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فلتھ ڈپو نہ ہونے کے باعث مختلف گلیوں اور محلوں کا کوڑا کرکٹ چوک چوراہوں اور خالی پلاٹوں میں سینٹری ورکر پھینک کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ اندرون شہر کے گلی محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا تواتر سے نہ ہونا ہے۔جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں ان گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے ،گندگی کے ڈھیروں پر پلنے والے مچھر اور دیگر حشرات الارض مہلک امراض پھیلانے کا سبب بھیبن رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن کے چیف سینٹری انسپکٹر ، سینٹری سپروائزروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے شہر کےاندرونی علاقوں میں الگ الگ محلوں میں فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سینٹری ورکرز کو روزانہ کی بنیاد پر ان فلتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہر ی بیماریوںسے محفوظ رہ سکیں۔

About The Author