کوٹ ادو سے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، فری بسیں گورنمنٹ کی عطا کردہ ،اگر جعلی ہیں تو حکمرانوں مقدمہ درج ہوناچاہیئے، فری بسیں بند کرنے اور انہیں اپنے قبضہ میں لینے کی وجہ سے سینکڑوں طلبا، وطالبات ،کسان مزدور حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نےکہا کہ فری بسیں گورنمنٹ نے دی ہیں اور انہیں عوامی راج ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے ادارہ چلا رہا ہے اور اس ٹرسٹ کے صدر انجینئر محمد خان مروت ہیں اور میری سرپرستی ان کو حاصل ہے اور اپنی جیب سے باقاعدگی سے اس ٹرسٹ کو چندہ دیتا ہوں اور دیگر مخیر حضرات بھی تعاون کرتے رہتے ہیں جبکہ جعلی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور مجھے آزادی مارچ سے روکنے کیلئے غریبوں کیلئے چلائی جانے والی بسوں کو بند کر رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ کل کے حکمرانوں نے میرے ساتھ یہی سلوک کیا جس پر وہ اپنے انجام کو پہنچے اور آج عمران خان اقتدار کے گھمنڈ میں وہی حربے ازما رہا ہے ،نہ کل کے فرعونوں کے سامنے جھکا ہوں اور نہ ہی آج کے فرعونوں کو سجدہ کروں گا ،انہوں نے کہا کہ حکمران طاقت کے استعمال کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، طاقت کا استعمال تو فرعون ، نمرود، قارون شداد نے کیا تھا مگر ان کا بدترین انجام تاریخ کا حصہ ہے ، انہوں نےکہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری طریقے سے نالائق حکمرانوں کی نا اہلی ، مہنگائی، بد امنی ،نا انصافی اور لا قانونیت کے خلاف پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے مگر عمران خان نا اہل مشیروں،وزیر وں کے نرغے میں ہے جو اسے تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں،کل تک جو عمران خان پولیس کی اصطلاح کی باتیں کرتا تھا، آج اسی پولیس کے ذریعے اپنے مخالفین کو دبانے کیلئے بھونڈی حرکتوں میں مصروف ہے، انہوں نےکہا کہ ملک پولیس سٹیٹ بن چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان ، مزدور، بد حالی کا شکار ہیں، جعلی کھاد بیج اور سپرے کی وجہ سے کپاس کی فصل تباہ ہو گئی یے ،چاول کی پیدوار نہیں جس کی وجہ سے بینکوں سے سود در سود پر لی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے زمیندار ، کسان، کاشتکار خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،انہوں نےکہا کہ میں حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کے آگے ہرگز نہیں جھکوں گا ، ان کی بزدلانہ کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،میں نہ کوئی جاگیردار ہوں اور نہ ہی کرپٹ سیاستدان ، میری نہ کوئی بے نامی جائیدادیں ہیں اور نہ ہی فائلیں، جو وقت کے یزیدوں کی بعیت کروں گا، حسین کا پیروکار یوں ، یزیدیت کے خلاف حسینیت کا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نابینا افراد کا عالمی دن یوم تحفظ سفید چھڑی کا عالمی دن کل منایا جائے گا،اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن ہر سال پندرہ اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز1964کوہوا تھا۔سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصدنابینا افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کے متعلق معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے اوردنیا کو کو یہ باورکرانا ہے کہ معذور افراد بھی تھوڑی سی توجہ کے ساتھ ایک ذمہ داراورمفید شہری ثابت ہوسکتے ہیں، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جبکہ سرکاری و غیر سرکاری این جی اوز کے زیراہتمام مذاکرے اور سیمینارزاورریلیوں کااہتمام کیا جائے گا،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،اناڑیوں سے حکومت نہیں چل رہی، میاں برادران کے رنگ دوبارہ سجنے والے ہیں،مسلم لیگ ن جلد اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،ہنجراء خاندان عوام اور انسانیت کی خدمت کیلئے کرسی اقتدار کا محتاج نہیں،ہنجراء خاندان کامشن عوام اور انسانیت کی خدمت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان سے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں ہو پا رہا۔
انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کی سفارتکاری بلکل زیروہو چکی ہے، انسانی حقوق کونسل میں ووٹ حاصل نہ کر سکنے والی حکومت ایک لچھے دار تقریر سے کشمیر آزاد نہیں کرا سکتی،انہوں نے کہا کہ اب نیازی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے،انہوں نے کہا کہ، اب گلی گلی محلے محلے میں احتجاج شرو ع ہوں گے،دمادم مست قلندرہوگا،یہ حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ن لیگ کی خدمت کے گواہ ہیں، عوام مسلم لیگ (ن) کی خدمت کو یاد کررہے ہیں، نواز شریف نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کیا،میاں برادران کے رنگ دوبارہ سجنے والے ہیں، میاں محمد نواز شریف جلدہی رہا ہوکر اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کرینگے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ سیاست عہدے کیلئے نہیں، عوام کی خدمت کیلئے کرتے ہیں، ہنجراء خاندان کو خدمت کیلئے اقتدار کی ضرورت نہیں، سیاست میں ہنجراء خاندان کا وجود دنیا کمانے کیلئے نہیں، غریب عوام کی خدمت ہمارانصب العین ہے۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ سمیت ایڈ منسٹریٹرمارکیٹ کمیٹی کی کھلی چھوٹ،کوٹ ادو میں ٹماٹر،ہری مرچ اور پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، دوکانداروں نے سرکاری نرخ نامہ ہوا میں اڑا دیا،ٹماٹر کی قیمت 150 روپے اور پیاز کے دام 100روپے فی کلو تک جاپہنچے ہیں،قیمت میں اضافے کے باوجود معیاری ٹماٹر فراہم نہیں کیا جارہا اور شہری مہنگے داموں کچا پکا ٹماٹر خریدنے پر مجبور،مہنگائی اتنی ہے کہ کھانے میں ٹماٹر کا کیا متبادل ڈالیں اور کیا پکائیں،شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، ٹماٹر کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے دام میں اضافہ ہوا، سپلائی بڑھنے کے بعد قیمتیں کم ہو جائیں گی،دوکاندار،اس بارے تفصیل کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کوٹ ادو کی کھلی چھوٹ سے کوٹ ادو میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے
دوکاندار سپلائی کم آنے کا بہانہ بنا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،اس وقت کوٹ ادو میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے،ٹماٹر اس وقت مارکیٹ میں ایک سو20سے لیکر150تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ پیاز80روپے سے100روپے فی کلو تک دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے جب کہ ہری مرچ 2سوروپے کلو میں فروخت ہورہی ہے مگر انٹطامیہ کی جانب سے کوئی پوچھنے والا نہیں، قیمت میں اضافے کے باوجود معیاری ٹماٹر فراہم نہیں کیا جارہا اور شہری مہنگے داموں کچا پکا ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر پیاز اور ہری مرچ کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے دام میں اضافہ ہوا، امید ہے 10 سے 15 دن میں سپلائی بڑھنے کے بعد قیمتیں کم ہو جائیں گی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا حکومت چاہتی ہے کہ عوام روٹی کھانا بھی چھوڑ دیں، مہنگائی اتنی ہے کہ کھانے میں ٹماٹر کا کیا متبادل ڈالیں اور کیا پکائیں اور کیا کھائیں،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،وزیر بلدیات،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا کہ سرکاری نرخوں کو ہوا میں اڑا کر من مانے ریٹ وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف اپریشن کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور خود ساختہ مہنگائی کرنے پر ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جانے کا حکم دیا جائے تاکہ شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی سے نجات مل سکے۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) نتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بخاری روڈ کا پل عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار، 20 سال قبل تعمیر ہونے والے پل کی سائیڈ والی دیواریں نہ ہونے سے پل صراط کی شکل اختیار کر گئی ،آمدورفت والے روڈ پر سنگل پل کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا اور حادثات معمول بن گیا،بار باراطلاع کے باوجودعرصہ دراز سے ہونے والے حادثات کا تا حال نوٹس نہ لیا گیا،مکینوں کا شدید احتجاج، پل کی دونوں سائیڈوں کی دیواریں فوری تعمیرکرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی کے باعث کوٹ ادو شہر کے وسط سے گزرنے والی بخاری روڈ لوئر کوٹ سلطان پر قائم پل پھٹے والی جہاں سے کوٹ ادو شہر آنے کیلئے دریائے سندھ کے علاقہ جات اور مواضعات کیلئے واحد راستہ ہے اوردرجن سے زائد مواضعات جس میں موضع چوہدری، موضع پرہاڑ غربی، موضع پرہاڑ مستقل،موضع بھبھڑ،شیخ عمر، بیٹ انگڑا اور طارق چوک کو ملانے والا بخاری روڈ پر قائم سنگل پل انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پل سے روزانہ ہیوی ٹریفک اور سینکڑوں افراد سفر کرتے ہیں، شہریوں کا کہنا تھا سنگل پل کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا اور حادثات معمول بن گئے۔
پل کی دیواریں نہ ہونے کے باعث سکول جانے والے رکشوں اور موٹرسائیکل سوار نہر میں گرجاتے ہیں اورپل کی سائیڈ والی دیواریں نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے ہیں اور دیوار نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسافر گر کر معذور ہو چکے ہیں،اس بارے پل پر بیٹھے دکانداروں امجد نائی،عمران شاہ،عقیل شاہ،اعجاز ڈڈی،ارشد سیال،نواز ہوٹل والا،قادر بخش نائی،مکینوں،سابق کونسلر چوہدری عبدالوحید،وائس چیئرمین سید ابرار حسین شاہ،سابق کونسلروبخاری روڈ کے صدرعاشق حسین،سابق کونسلرسید زوار شاہ،نمبر دار سید صفدر شاہ،سید غضنفر شاہ، شہزاد یلدرم ودیگر نے بتایا کہ پل کی دیواریں نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے ہیں اور حادثات کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے، جبکہ محکمہ انہار اور میونسپل کمیٹی کوٹ ادو نے بار بار اطلاع پر کوئی نوٹس نہ لیا ہے، شہریوں نے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ سمیت ڈی سی مظفر گڑھ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹالہ اور محکمہ انہار کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ سے پل کی مرمت اور ڈبل پل بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکے مزید کوئی جانی نقصان نہ ہوپائے۔
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) جمشید کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد انکی جانب سے چلنے والی فری بسوں کو روکنا اور تھانوں میں بند کرنا انتہائی مذموم حرکت ہے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع مظفر گڑھ کے قائم مقام امیر محمد حذیفہ شاکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ضلع مظفر گڑھ کے ضلع سیکرٹری جنرل مولانا شبیر لقمان ضلعی نائب امیر مولانا عبدالمجید توحیدی و دیگر ضلعی عاملہ کے اراکین نے اس عمل کی شدید مذمت کی اور جمشید دستی سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا،مزید کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نگاہیں 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہونے والے آزادی مارچ کی طرف ہیں،ملک بھر سے لاکھوں لوگ اس آزادی مارچ میں شریک ہونگے جو موجودہ نا اہل و سلیکٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
جمعیت علماء اسلام ایک پرامن سیاسی و مذہبی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے کارکنان کو پر امن انداز میں اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا ہے،اسکے باوجود اداروں کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو ہراساں کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،اس طرح کے ہتھکنڈے آزادی مارچ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گے،ضلع مظفر گڑھ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام الناس بھرپور انداز میں آزادی مارچ میں شریک ہونگے۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پنجاب پولیس اصلاحات، ضلع بھر کے تھانوں میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پاس کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس افسران ایس ایچ او، ز تعینات، ترجمان پولیس مظفرگڑھ،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر پنجاب پولیس نئی اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے پہلے ہی بڑی شہرت رکھتے ہیں تاہم اس مرتبہ ضلع بھر میں 21 تھانوِں میں سے 16 پولیس افسران وہ ایس ایچ او تعینات کیئے گئے ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ جن کی کم از کم تعلیمی قابلیت گریجوایشن اور زیادہ تر ایم ایس سی اور ایم فل تعلیمی قابلیت رکھنے والے پولیس افسران ہیں جبکہ باقی پانچ تھانوں میں اعلٰی تجربہ کار اور اچھی شہرت والے ایس ایچ او، ز تعینات کئے گئے ہیں،
اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس افسران کی بطور ایس ایچ او تعیناتی سے پولیس کلچر میں تبدیلی میں اہم اقدام تصور کیا جا رہا ہے جس سے یقیناََ عوامی رائے پولیس کے حق کیں استوار کرنے میں ان افسران کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے جس سے شہریوں کو فوری اور عزت و احترام سے انصاف کا حصول ہو رہا ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس میں ایسی اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں جو بعد میں پورے صوبہ پنجاب کیلئے مشعل راہ ہوتی ہیں اور صوبہ بھر میں ان اصلاحات کو لاگو کیا جاتا ہے، ایسے پولیس افسر کی مظفرگڑھ پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی مظفرگڑھ کے ہر شہری کیلئے ایک اعزاز ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون