دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شجاع آباد:بدبخت بیٹے ستر سالہ ماں کو کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بناتے رہے

شجاع آباد :شجاع آبادکے نواح میں مٹھائی شاہ والے کے علاقے میں بیٹوں نے سگی ماں کو کمرے میں بند کر کے عرصے دراز سے قید کر رکھا تھا۔

خاتون کے بیٹے نے الزام عائد کیاہے کہ اس کی  بد بخت بیٹوں اور میرے بھائیوں نے اپنی بیویوں کے کہنے پر اپنی سگی ماں کو عرسہ دراز سے کمرے میں بند کر کے قید کر رکھا تھااور تشدد کا نشانہ بنا تے رہے۔

خاتون کے بیٹے کے مطابق  وہ راولپنڈی میں روزگار کے سلسلے میں رہائش پزیر ہے اہل علاقے نے دیکھ کر فون پر اطلاع دی۔

کمرے میں قید ستر سالہ نزیراں بی بی کی دونوں ٹانگوں پر تشدد کے باعث زخم موجود ہیں ،نذیراں کی دونوں ٹانگوں کو کیڑے مکوڑوں نے کھا رکھا ہے۔

نذیراں بی بی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاتون کہ بیٹے کا کہنا ہے  15 پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے میری وزیر اعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے انصاف فراہم کرنے کی پر زور اپیل ہے۔

About The Author