دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لودھراں میں تمام سرکاری منصوبوں کو ترین کا لیبل لگا کر ہائی جیک کیا جا رہا ہے،صدیق خان بلوچ

صدیق خان بلوچ نے کہا کہ مرمت شدہ روڈ کا افتتاح بھی پہلی بارسنا ہے۔ اسی سے اندازہ لگائیں کہ ان کو پچھلی حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختی لگانے کا کتنا شوق ہے

لودھراں۔  لودہراں میں مختلف منصوبوں کی افتتاح  کے رد عمل میں صدیق خان بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے ترتیب دئیے گئے منصوبوں اور ان کے لئے بنے بینرز پر بھی نا اہل شخص کی پرموشن جاری ہے جو کہ ان کے اپنے بیانات کی نفی ہے۔ عوام کو پیسوں کے عوض مرغیاں دے کر عوام پر احسان کیا جا رہا ہے ۔
لودھراں میں مسلم لیگ ن کے منصوبے پر اپنی تختی لگائی جا رہی ہے۔ نام بدل دیا اور پلاٹس کی قیمتیں بھی بڑھا دی۔ یہ عوام کی خیر خواہی نہیں ظلم اور بھیانک مذاق ہے۔ فرسٹ فلور سیکنڈ فلور کی اسکیم بنا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا منصوبہ ہے۔ اور منتخب نمائندوں کے حق پر ترین اپنی مقامی این جی او کے تحت ذاتی پبلسٹی کر کہ ہر منصوبے پر اپنا لیبل لگا رہا ہے۔

صدیق خان بلوچ نے کہا کہ مرمت شدہ روڈ کا افتتاح بھی پہلی بارسنا ہے۔ اسی سے اندازہ لگائیں کہ ان کو پچھلی حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختی لگانے کا کتنا شوق ہے۔لوگ جعلی اور عوام دشمن پالیسیوں کو پہچان چکے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں ترین صاحب کو عوام اپنی پالیسی بتائیں گے اوران کے لیبل کو ناکام بنائیں گے۔

About The Author